کراچی:پولیس کارروائی میں دس ملزمان گرفتار
کراچی:کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرکے نو جواریوں سمیت دس ملزمان کو گرفتار کر لیا، گارڈن میں ایک فلیٹ سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے نیوٹاون میں پولیس نے مقابلے کے بعد ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شہباز اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول اور موبائل فونز برآمد کر لیے گے۔ بلدیہ کے علاقے میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے نو جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے جوئے کی رقم اور تاش کی گڈیاں برآمد کر لی گئیں۔
دوسری جانب گارڈن کے علاقے میں ایک فلیٹ سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی پولیس کے مطابق فلیٹ سے بوری بند لاشیں ملیں تھیں۔ جنہیں جناح اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
فائرنگ کے واقعات میں بغدادی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ شارع فیصل لال کوٹھی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔