پنجاب:سردی میں گیس کے بحران میں شدت
لاہور :لاہور سمیت پنجاب بھر میں سردی بڑھنے کے ساتھ گیس کے بحران میں بھی شدت آ گئی ہے،پریشر کم ہونے کی وجہ سے کمرشل صارفین پریشان ہو گئے،متبادل ایندھن کے استعمال میں اضافہ ہوگیا۔
شدید سردی اور دھند کے موسم میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کے بحران میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،مختلف علاقوں سے لوپریشر اور گیس نہ آنے کی شکایات بڑھ گئی ہیں، جس کی وجہ سے شہری لکڑی، کوئلہ ا ور ایل پی جی جیسے متبادل ایندھن کے زرائع استعمال کررہے ہیں۔ گیس بحران سے کمرشل صارفین کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔
ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق اس وقت سسٹم میں گیس صرف اٹھارہ سو اکاسی جبکہ طلب بتیس سو بہتر ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔ دوسری طرف لکڑی اور ایل پی جی کا کاوربار کرنے والوں کا کہنا ہے گیس کی قلت کے باعث متبادل ایندھن کی طلب بڑھ گئی ہے۔
سوئی ناردرن حکام نے شہریوں کو گیس کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب برتنے کا مشورہ دینے کے ساتھ ساتھ انہیں متنبہ کیا ہے کہ کمپریسر کا استعمال کرنیوالے صارفین کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔