اسلام آبادمیں پارکس کی ناقص صورتحال

شائع 17 جنوری 2016 03:29pm

defiecinet_image

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے پارکس میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث سیروتفریح کے چند لمحات بھی شہریوں کے لئے مشکل بنادیئے گئے ہیں،والدین بھی سوچتے ہیں بچوں کی فرمائش پوری کریں تو کیسے ۔

کروڑوں روپے کے اخراجات سے وفاقی دارالحکومت میں بنائے گئے ہیں ایک سواسی پارکس،سی ڈی اے کے بارہ سوقریب ملازمین کررہے ہیں ان پارکس کی دیکھ بھال،لیکن متعدد پارکس کی حالت زاربتارہی ہے کہ ہم ہیں لاوارث،جہاں جھولوں کی لٹکتی زنجیریں نظرآتی ہیں وہاں ہی ٹوٹ ±پھوٹ کا شکاریہ سلائیڈیں اپنی داستان خود بیان کرتی ہیں،صفائی کے ناقص انتظامات بن رہے ہیں،بیماریاں پھیلانے کا سببب،شہری کہتے ہیں شکایت کریں توکس سے۔

خواتین کہتی ہیں وفاقی دارالحکومت میں یہ صورتحال ہے توباقی شہروں میں کیا حال ہوگا۔بچے بولے ٹوٹے پھوٹے جھولوں سے گرکرزخمی ہوجاتے ہیں کیا کریں گھومنے پھرنے کی کہیں جگہ ہی نہیں۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ پارکوں کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سی ڈی اے کے اعلی حکام نوٹس لیں۔