آج کی ریسیپی: مینگو رس ملائی
:اجزاء
خشک دودھ ایک کپ
مینگو پیوری ایک کپ
میدہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
دودھ ایک لیٹر
بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
تیل یا گھی ایک کھانے کا چمچ
کنڈینسڈ ملک ایک تہائی ٹن
انڈا ایک عدد
ہری الائچی چار عدد
بادام اور پستہ حسب ضرورت
:ترکیب
ایک ساس پین میں دودھ کو اُبال لیں اور کچھ دیر الائچی اور کنڈینسڈ ملک کے ساتھ بھی پکنے دیں۔
خشک دودھ، میدے اور بیکنگ پاؤڈر کو چھان کر اس میں تیل شامل کردیں۔
انڈے کو پھینٹ لیں اور پاؤڈر ملک میں ڈال کر ڈو گوندھ لیں۔
پھر چھوٹے سائز کے بالز بنا لیں۔
اب ان بالز کو ابلتے ہوئے دودھ میں ڈال کر کبھی آنچ کو تیز اور کبھی کم کریں۔
آنچ تیز اور کم کرنے والے طریقہ کار کو کچھ دیر تک دہرائیں۔
پھر چولہے سے ہٹا کر اس میں مینگو پیوری احتیاط سے شامل کریں۔ (تاکہ رسملائی ٹوٹ نہ جائے)۔
فریج میں ٹھنڈا کرلیں، بادام اور پستہ سے گارنش کرکے سرو کریں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔