لاہور:عدالت کابچوں کوزمیندار کی قید سے بازیاب کرانیکا حکم

اپ ڈیٹ 18 جنوری 2016 09:48am

adalat0000000000

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے اوکاڑہ پولیس کو زمیندار کی قید سے دو بہن بھائیوں کو بازیاب کراکے اکیس جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار نصرت بی بی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ اوکاڑہ کے زمیندار سعید احمد کے پاس کام کرتے ہیں،مگر کام چھوڑ جانے پر زمیندار نے مبینہ طور پر انکے سولہ سالہ بیٹے اسامہ اور چودہ سالہ بیٹی صائمہ کو اپنی غیر قانونی قید میں رکھا ہوا ہے ،جہاں پر بچوں سے مشقت لی جارہی ہے۔

عدالت دونوں بچوں کو بازیاب کرانے کے احکامات جاری کرے۔عدالت نے ایس ایچ او سٹی پولیس اسٹیشن اوکاڑہ کو دونوں بچوں کو بازیاب کراکے اکیس جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔