Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

جب صدام حسین نے اپنے خون سے قرآن پاک لکھوایا

شائع 03 جولائ 2017 07:25am
- Scott Peterson/Getty images - Scott Peterson/Getty images

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے سنہء 2000 میں  انکشاف کیا کہ صدام حسین نے قرآن مجید کا ایک مکمل نسخہ اپنے خون سے لکھوایا تھا۔ 

بی بی سی کے مطابق عراقی صدر نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر حکم دیا کہ ان کے خون سے قرآن مجید لکھا جائے۔

  بی بی سی کی رپورٹ میں عراقی ٹی وی اور اخبارات کے حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا کہ صدام حسین نے یہ خصوصی نسخہ خدا سے اظہار تشکر کے طور پر تیار کروایا۔

میڈیا کو جاری کئے گئے ایک خط میں انہوں نے لکھا کہ ان کی زندگی انتہائی خطرناک حالات میں حادثات سے مقابلہ کرتے ہوئے گزری تھی اور اس دوران ان کا بہت سا خون بہہ سکتا تھا لیکن وہ محفوظ رہے، اور اس بات پر خدا کا شکر ادا کرنےکیلئے وہ اپنے خون سے قرآن مجید لکھوانا چاہتے تھے۔ 

اس نسخے کی تیاری میں کل تین سال کا عرصہ لگا۔ اعلیٰ عراقی حکام کے مطابق  تقریباً 336000 الفاظ کو تحریر کرنےکیلئے کافی مقدار میں خون کی ضرورت پیش آئی ۔

بشکریہ بی بی سی