خورشید شاہ سے شاه محمود قریشی کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد کی اہم ملاقات

شائع 11 جولائ 2017 11:18am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے شاه محمود قریشی کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے اہم ملاقات کی جس میں ایک بار پھر وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نوازشریف سیاسی اور اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔

پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کل کے دو سیاسی مخالفین جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ایک ساتھ سرجوڑ بیٹھے۔دونوں جماعتوں نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اتفاق کیا۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے شاہ محمود قریشی کی ہوئی ایک اہم ملاقات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ دہرایا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جے آئی ٹی کے معاملے پر دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمراں جماعت میں بھی دو آراء ہیں ایک وزیراعظم سے مستعفی ہونے جبکہ دوسرا فریق سیاسی شہید ہونے کا مشورہ دے رہا ہے۔