ڈپریشن دل کے مریضوں کی جلد موت کے امکانات دُگنے کردیتی ہے: تحقیق

شائع 29 جولائ 2017 07:11pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

نئی تحقیق کے مطابق دل کے مریض اگر ڈپریشن میں مبتلا ہوں تو ان کی جلد موت کے امکانات دُگنے ہو جاتے ہیں۔

محققین نے 24ہزار مریضوں کو 10سالوں تک جانچا اور دیکھا کہ دل کا مرض لاحق ہونے کے بعد ڈپریشن ان کی موت کا واحد بڑا پیشگو تھا۔

یہ معاملہ عمر، نسل، ذیابیطس یا ہائی بلڈ پریشر کو ایڈ جسٹ کرنے کے بعد بھی ویسا ہی رہا۔

امیریکن ہارٹ ایسوسی  ایشن کے نفسیات دان کا کہنا تھا کہ تحقیق نے ڈپریشن کے کسی کی بھی صحت پر سنگین اثرات کو واضح کیا اور اس خیال کو مضبوط کیا کہ ذہنی بیماری کا ہمارے اعضاء پر حیاتیاتی طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر مے اور انٹر ماؤنٹین میڈیکل سینٹر ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے محققین کی  ٹیم نے 24138 مریضوں کی اینجیو گرافی کی جس نے ان کے دل کے مرض کی تشخیص کی۔

بعد میں ڈپریشن کی تشخیص کیلئے محققین نے معیاری کوڈنگ سسٹم استعمال کیا۔

ڈپریشن والے مریضوں کو ثانوی زمروں میں اس بنیاد پر تقسیم کیا کہ ان میں دل کے مرض کی تشخیص کے کتنے عرصے بعد ڈپریشن کی تشخیص ہوئی۔

یہ تحقیق اپنی نوعیت کی انوکھی تحقیق ہے۔ اس میں مریضوں کو دل کا مرض ہونے کے اوسطاً دس برس بعد تک یہ دیکھنے کیلئے کہ انہیں مرض کی تشخیص ڈپریشن کے ساتھ ہوئی ہو،ٹریک کیا گیا۔

Daily mailبشکریہ