رنگت میں نکھار کے لئے مختلف علاج کروانے والی بولی وڈ اداکارائیں

شائع 01 اگست 2017 10:54am

kajol

یورپی ممالک میں سب سے پہلے لوگوں نے رنگت میں نکھار کے لئے مختلف طریقہ علاج اپنائے جس سے انہوں نے اپنی مرضی کے مطابق گوری اور پُر کشش رنگت حاصل کی۔ اسی کی دیکھا دیکھی بھارتی اداکارائیں بھی کہاں پیچھے رہنے والی تھیں انہوں نے بھی اپنی کالی رنگت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے مختلف علاج کروائے اور اس کے بعد یہ پُر کشش اور گوری رنگت حاصل کی۔

آج ہم آپ کو ان بھارتی اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے اپنی کالی رنگت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے مختلف علاج کروائے۔

کاجول

kajol

بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ کاجول اپنے کریئر کے ابتداء میں خاصی ڈارک رنگت کی مالکن تھیں۔ چونکہ بھارت میں گوری رنگت والے لوگوں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے تو کاجول نے بھی اپنے اس کالی رنگت سے چھٹکارا حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور سرجری کروائی۔ جس کا اندازا آپ ان کی اس تصویر کو دیکھ کر بخوبی لگا سکتے ہیں۔

پریانکا چوپڑا

priyanka

کاجول کی طرح پریانکا چوپڑا بھی ابتداء سے اتنی گوری رنگت کی مالکن نہیں تھیں جس کا اندازا ان کی حالیہ اور مس ورلڈ کے دور کی تصاویر کو دیکھ کر باآسانی لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اپنی اس گوری رنگت اور چہرے کی بناوٹ کو سدھارنے کے لئے مختلف سرجریز اور اسکن ٹریٹمنٹس کروائے۔

شلپا شیٹھی

Shilpa

شلپا شیٹھی بھارتی فلم انڈسٹری پر کافی عرصہ راج کرنے والی بولی وڈ کی مشہور اداکاراؤں میں شامل ہیں انہوں نے بھی اپنی اسکن کی رنگت کو گورا کرنے کے لئے مختلف اسکن ٹریٹمنٹس کروائے تاہم وہ اس بات کی انکاری ہیں لیکن فرق خود بولتا ہے۔

بپاشہ باسو

bipasha

اگر آپ نے بنگال کی بیوٹی بپاشہ باسو کو ان کے کریئر کی ابتدائی فلموں میں دیکھا ہوتو آپ اس بات کا اندازا بخوبی لگالیں گے کہ انہوں نے اپنی گوری رنگت کے حصول کے لئے کتنے پاپڑ بیلے ہوں گے۔ حالیہ دور ہی میں انہوں نے بھی اپنی رنگت کو صاف کرنے کے لئے اسکن بلیچنگ کا فیصلہ کیا جس کی ایک میڈیا چینل کی جانب سے تصدیق بھی کی گئی۔

سری دیوی

sridevi

اگر آپ کا یہ خیال ہے کہ صرف حالیہ دور کی اداکاراؤں نے ہی گوری رنگت کے لئے اسکن ٹریٹمنٹس کا سہارا لیا ہے تو آپ غلط ہیں کیونکہ ماضی کی سوپر ڈوپر اداکارائیں بھی یہ کرواچکی ہیں۔ ان میں سے ایک سری دیوی بھی ہیں اگر آپ ان کی تامل اور ہندی فلموں کی تصاویر کا موازنہ کریں گے تو فرق خود ہی اخذ کرلیں گے۔

ریکھا

rekha

اگر ریکھا کو بولی وڈ انڈسٹری کی کوئین کہا جائے تو یہ غلط نہ ہوگا کیونکہ انہوں نے اپنی ڈارک رنگت کے باوجود اپنی جاندار اداکاری سے اپنا لوہا منوایا۔ لیکن جب انہوں نے بھی دوسروں کو اسکن ٹریٹمنٹس کراتے دیکھا تو وہ بھی خود کو نہ روک پائیں اور اپنی رنگت میں نکھار کیلئے انہوں نے بھی اس ٹریٹمنٹ کو کروا ہی لیا۔