ایک اور مشہور بھارتی اداکار 37 برس کی عمر میں چل بسے

شائع 02 اگست 2017 06:55am

dhruv

بنگلور: مشہور بھارتی اداکار اور کرکٹر دھروو شرما جسم کے مختلف اعضاء میں خرابی پیدا ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ان کی عمر 37 برس تھی۔

دھروو شرما بھارت کے ایک مشہور کرکٹر تھے۔ انہوں نے 2005 کے ڈیف ورلڈ کپ میں بھارت کی نمائندگی کی۔ انہوں نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنا لوہا منوایا۔

دھروو شرما بھارت کی مقامی کرکٹ لیگ سی سی ایل میں کرناٹکا بلڈوزر کی نمائندگی کرتے تھے وہ ایک بہترین بلے باز تھے۔

دھروو شرما کے انتقال پر مختلف بھارتی اداکاروں کی جانب سے تعزیت کے پیغامات بھی آئے۔جس میں ان کا کہنا تھا کہ دھروو کی موت ان کے لئے ایک صدمہ ہے۔

:ذیل میں بھارتی اداکاروں کے دھروو شرما کے انتقال پر ٹویٹس ملاحظہ کیجیئے