دیپیکا دہلی میں کرنے گئیں کچھ خاص۔۔

شائع 21 جنوری 2016 09:58am

d40000000000

دہلی:بولی ود کی خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون گزشتہ دنوں دہلی میں معروف گھڑی کی پروموشن کے حوالے سے موجود تھیں ،اس موقع پر انہوں نے اپنی خوبصورتی سے بھرپور زندگی کے بارے میں کئی راز لوگوں کے سا منے افشاں کئے۔

ان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں اپنی خوبصورتی اور اسٹائل کا کریڈٹ اپنے میک اپ آرٹسٹ اور ہئیر اسٹائلسٹ کو دیتی ہوں ،ان کے بناءمیں کبھی اتنی خوبصورت نظر نہ آتی۔

فلموں میں اپنے لباس، میک اپ اور ہئیر اسٹائل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں جو بھی پہنتی ہوں وہ لوگوں میں اتنا زیادہ مقبول ہو جاتا ہے کہ سب میری طرح بننے کی خواہش کرنے لگتے ہیں۔

اپنی پہلی فلم اوم شانتی اوم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب اوم شانتی اوم ریلیز ہوئی تھی اس وقت ہر لڑکی میری طرح دکھنا چاہتی تھی،اسی طرح لو آ ج کل کے ریلیز کے موقع پر میرے پہنے گئے لباس بہت مقبول ہوئے ۔

انہوں نے اپنی یادداشت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں جب چھوٹی تھی تو بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کاجول جیسی بننا چاہتی تھی ،کاجول کی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے مجھے بہت پسند ہے یہاں تک کہ ان کے جیسے ہئیر بینڈ میں ہر وقت اپنے پاس رکھتی تھی۔