پسینے سے پریشان افراد کیلئے 5ٹوٹکے
فائل فوٹوگرمیوں کا موسم ہے اور جنہیں ہاتھوں اور پیروں میں پسینہ آتا ہے ان کیلئے یہ مشکل وقت ہے۔ کیوں ہاتھوں میں پسینہ آنا تب باعثِ شرمندگی ہوتا ہے جب وہ کسی سے ہاتھ ملاتے ہیں۔
ہم بتاتے ہیں چند ایسے ٹوٹکے جو آپ کو اس مشکل سے نجات دلائیں گے
بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا فطرتاًالکلین ہوتا ہے جس کی وجہ سے پسینے سےشرابور ہاتھوں اور پیروں کیلئے ایک مؤثر علاج ثابت ہوتا ہے۔ دو سےتین چمچ بیکنگ سوڈا گرم پانی میں ملائیں اور پھر 20 سے 30 منٹ تک اپنے ہاتھ اورپیر اس میں رکھیں۔ پانی میں ہاتھوں اور پیروں کو سوڈاپاؤڈر ملتے رہے اور اس کے بعدہاتھوں اور پیروں کو سُکھالیں۔
عرقِ گلاب
کسی بھی دکان سے خالص عرقِ گلاب خریدیں یا پھرگھر پرگلاب کی پتیوں کو ابال کرعرقِ گلاب بنالیں۔
روئی کی مدد سے عرق گلاب کواپنی ہتھیلیوں اور پیروں پر لگائیں۔
لیموں
لیموں2 الگ طریقوں سےہاتھوں سے آنے والے پسینے کے مسئلے کوقابو کرتا ہے۔ سب سے پہلے لیموں اور مالٹے کے چھلکے لےکر اسے سکھائیں، جب وہ سخت اور ٹوٹنے کے قابل ہوجائیں تواس کا پاؤڈر بنالیں ۔ اس پوڈر کو اپنے ہاتھوں اورپیروں پر لگائیں۔ پوڈر کو ایئر ٹائٹ برتن میں جمع کریں۔
لیموں کا رس نمک میں ملائے اور اسے اپنے ہاتھ پر رگڑیں۔
ٹماٹر کا جوس
ٹماٹر کاجوس آپ کےجسم کوٹھنڈارکھتا ہے اور پسینہ کم آتا ہیں۔ ٹماٹر کا جوس روز پیجئے یا اپنے ہاتھ اس میں ڈُبوئیں۔ اس میں سوڈیم موجود ہوتا ہے جو آپ کی ہتھیلیوں اورپیروں کو خشک رکھتا ہے۔
آلو
آلو کی کچھ قطلیاں لیں اور اسے اپنے پسینے سے بھرے ہاتھوں اور پیروں پر ملیں۔اس کے رس کو کچھ دیر تک اپنی جلد پر ہی رہنے دے اور تھوڑی دیر بعد دھولیں۔
Times of Indiaبشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔