ایما اسٹون سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ بن گئیں
ہالی ووڈ فلم لالا لینڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ایما اسٹون سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ بن گئیں۔ایما اسٹون نے جون دو ہزار سولہ سے جون دو ہزار سترہ تک دو کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کمائے۔
فوربز جریدے نے جون دوہزار سولہ سے جون دو ہزار سترہ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاروں کی فہرست جاری کردی ہے۔
لا لا لینڈ سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ ایما اسٹون سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ بن گئیں۔اداکارہ نے ایک سال میں دو کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کمائے۔
فلم لا لا لینڈ میں بہترین اداکاری کے باعث ایما اسٹون کو آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
فوربز کے مطابق جینیفر انسٹن دو کروڑ پچپن لاکھ ڈالرمعاوضے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔
جبکہ جینیفر لارنس جو فہرست میں اول نمبر پر تھیں وہ دو درجے تنزلی سے تیسرے نمبر پر آگئیں ،انھوں نے دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالرمعاوضہ وصول کیا۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔