فلم نیوٹن کی ریلیز ملتوی
فائل فوٹونیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار راج کمار راو کی فلم نیوٹن کی ریلیز 22 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
امت ماسرکار کی زیر ہدایت بننے والی فلم 18 اگست کو ریلیز کی جانی تھی۔ پرڈکشن ہاؤس نے فلم کی نئی تاریخ کا اعلان ٹوئٹرپر کیا۔
فلم کے پروڈیوسر ز نے فلم کا نیا ٹیزر بھی جاری کردیا، جس میں راج کمار کو ایک نئے بھرتی ہونے والے سرکاری کلرک کے روپ میں دیکھا جاسکے گا۔
یہ فلم ہدایت کاراورپروڈیوسر آنند ایل رائے کی جانب سے پیش کی جارہی ہے۔
فلم میں اداکارپنکج تراپاٹھی اور اداکارہ انجلی پاٹل کو بھی مرکزی کرداروں میں دیکھا جا سکے گا۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔