بالآخر ڈان بھی پھنس ہی گیا

شائع 18 اگست 2017 06:47am

amitabh

نئی دہلی: پاناما کا ہنگامہ ایک بار پھر اٹھ گیا تاہم اس بار ایکشن پاکستان میں نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں ہوا۔نئی دہلی میں بگ بی اور ان کی بہو ایشوریا پر ٹیکس چوری کے الزامات پر محکمہ انکم ٹیکس نے تحقیقات شروع کر دیں، امیتابھ بچن صفائیاں دینے لگے۔

پانامہ لیکس نے بڑے بڑوں کے پول پٹے کھولے۔بولی وڈ کے بڑے نام بھی غیر معتبر ٹھہرے، یہاں تک کہ ڈان بھی کچھ نہ کرسکا شکنجے میں آہی گیا۔

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن پاناما کے بھنور میں پھنس گئے، بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ کے الزام میں بگ بی کیخلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا۔

بھاری بھرکم شخصیت امیتابھ کی آواز کیساتھ کمائی بھی بھاری بھرکم تھی، لیکن پھر بھی کالا دھن بنایا اور چھپایا، بہاماس میں 4 شپنگ کمپنیوں کے ڈائریکٹر رہے۔

رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن سالوں  تک کسی کی پکڑ میں آئے نہ اپنے ملک میں ٹیکس بھرنا پڑا، بگ بی تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیکر تردید کرچکے۔

انکا کہنا ہے جس آف شور کمپنی کا ڈائریکٹر ظاہر کیا گیا ہے اس سے کوئی تعلق نہیں، نہ ہی کبھی غیر قانونی طریقے سے رقم باہر بھیجی۔