عامر خان اچانک اتنے کمزور کیوں ہو گئے؟

شائع 18 اگست 2017 04:05pm

amirimage

بولی وڈ لے مسٹر پرفیکشن عامر خان نے  اگست کے پہلے ہفتہ میں  اعلان کیا تھا کہ وہ اور ان کی  بیوی  سوائن فلو کا شکار ہیں۔

بیماری کی وجہ سے عامر  پونے شہر  میں  واٹر کپ ایونٹ میں شرکت کرنی تھی لیکن سوائن فلو پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر وہ ایونٹ میں شرکت نہ کرسکے۔

عامر نے اپنی جگہ شاہ رخ خان کو اس ایونٹ میں  شرکت کرنے کی دعوت دی جسے کنگ خان نے بخوشی قبول کر لیا۔

  عامر  کچھ دنوں تک بیماری کی وجہ سے الگ تھلگ  اپنےگھر  میں آرام کرنے  کے بعد پہلی بار  ممبئی کے ایک ڈبنگ سٹوڈیو کے باہر نظر آئے۔

تصویر میں وہ انتہائی کمزور نظر آنے کی وجہ سے پیچھانے بھی نہیں جا رہے۔

خیال رہے کہ عامر خان ان دنوں  اپنی نئی فلم' تھگس آف ہندوستان ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں ان کے علاوہ امیتابھ بچن ، کترینہ کیف  اور  فاطمہ ثناہ شیخ بھی نظر آئیں گے۔ یہ فلم  اگلے سال دیولی پر ریلیز کیلئے شیڈول ہے۔