اِن 10چیزوں سے آنکھوں کی حفاظت یقینی بنائیں

شائع 21 اگست 2017 04:55pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اے  سی کہ سامنے آنے سےگریز کریں

اے  سی کی ٹھنڈی ہوا گرمیوں  میں توشاید  آپ کو اچھی لگے  لیکن یہ آپ کی آنکھوں کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔  اے سی کی خشک ہوا آپ کی آنکھوں کی قدرتی نمی دُور کردیتی ہے۔

اپنی نظرکو محفوظ رکھنے کیلئے اے سی کے پروں  کو اپنے چہرے سے دور کردیں۔

فون کی روشنی   کم رکھیں

بلو لائٹ ایکسپوژر کو کم کرنے کیلئے اپنے فون کی اسکرین کی بڑائٹنیس کو کم کم کرلیں،بالخصوص شام  کے اوقات میں۔

میک آپ شیئر کرنے سے گریز کریں

 آنکھوں کی حفاظت کیلئے، اپنا میک اپ کسی اور کے ساتھ شیئر کرنے سے گریز کریں کیونکہ  بیکٹیریا آئی لائنر اور مسکارا کے سبب بآسانی پھیل سکتے ہیں۔  اس کے علاوہ اپنے میک اپ برش کو باقاعدگی سے صاف کریں۔

پول میں جاتےوقت گوگلز کا استعمال کریں

پانی میں تیرتے ہوئے صرف آنکھیں بند کرلینے سے آنکھیں محفوظ نہیں رہتیں۔ جراثیم دور کرنے کیلئےسوئمنگ پول میں استعمال کیے جانے والے کیمیکلز کلورین اور سالین کمیکل آپ کی  آنکھوں کو بھی نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

نیند پوری کریں

نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے آپ کی آنکھیں لال پڑ جاتی ہے۔ اپنے کمرے میں ٹھنڈک ا اور اندھیرا رکھ کر پُر سکون نیندکا ماحول بنائیں۔

ورزش کریں

باقاعدگی سے ورزش کرنا عمومی طور پر آپ کی صحت  اور خصوصی طور پر  آپ کی آنکھ کیلئے فائدہ مند ہوتی  ہے۔ سوئڈین میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ورزش کرناموتیے کا مرض لاحق ہونے کا خطرہ کم کردیتا ہے۔

سورج کومت گھوریں

سورج کو گھورنا، بالخصوص سورج گرہن کے وقت آپ کے نابینا ہونے کا سبب ہو سکتا ہے۔سورج کی شعاعیں کافی طاقتوار ہوتی ہیں  جس کے نتیجے میں  آپ کی آنکھوں کا پردہ خراب ہو سکتا ہے۔

دھویں سے بچیں

دھواں اور دیگر بخارات آپ کی آنکھوں میں جلن کا سبب بن سکتی ہے۔ لہٰذا ان جگہوں سے گریز کریں جہاں دھواں ہو۔

 صفائی کیلئے ایسی اشیاء کو چنیں جن میں کسی قسم کی مہک نہ ہو تا کہ آپ کی آنکھیں بخارات کے سبب کسی بھی تکلیف سے محفوظ رہیں۔

تھیٹر کی سیٹ کا عقلمندانہ انتخاب  کریں

ڈاکٹر پارک کے مطابق 'اگر  آپ اسکرین کےبہت قریب یا  دور ہوں گے تو آ پ کو سر درد ہوسکتا ہے۔ہر کسی  کی نظریں دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں  لہٰذا  اس کے مطابق ہی سیٹ کا انتخاب کریں ۔

اپنی آنکھیں زیادہ نہ ملیں

کھجلی کے سبب آنکھوں کو مَلنا سکون تو پہنچاتا ہے لیکن  اس سے چیزیں مزید خراب ہوجاتی ہیں۔

ایکبز کے مطابق جو بھی چیز آنکھوں میں کھجلی پیدا کر رہی ہوتی ہے  وہ آنکھوں کو مَلنے سے مزید پھیل کر انفیکشن کے امکانات کو بڑھا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنکھوں کی کھجلی کو محفوظ طریقے سے ختم کرنے کیلئے آنکھوں کے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Rd.comبشکریہ