پلاسٹک سرجری میں چُھپا صحت کیلئے ایک انوکھا فائدہ
فائل فوٹوپلاسٹک سرجری کے ناقدین کی کمی نہیں ہے۔ یہ ناقدین اس خیالی خوبصورتی کی پروان چڑھتی انڈسٹری کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
لیکن ایک نئی تحقیق کے مطابق یہ سرجری اپنے اندر ایک غیر متوقع فائدہ رکھتی ہے۔ یعنی یہ سرجری لوگوں کو سگریٹ نوشی ختم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
مریضوں کو کسی بھی کاسمیٹک پروسیجرسے کم از کم ایک مہینہ قبل سیگریٹ نوشی چھوڑ دینے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیوں کہ نکوٹین خون کے بہاؤ کو روکتی ہے اور جِلد کو ٹھیک ہونے سے روکتی ہے۔
پلاسٹک اینڈ ریکنسٹرکٹو سرجری میں شائع ہونے والی اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ سگریٹ سے رُکنے کا یہ جبر 25فیصد مریضوں کے سگریٹ نوشی ترک کرنے کا سبب بنا۔
اس کے علاوہ 40فیصد مریض جو مستقل طور پر سگریٹ پیا کرتے تھے وہ کبھی کبھار پینے لگے اور 70فیصد نے کہا کہ یہ پہلی بار تھا کہ انہوں نے حقیقی معنوں میں سگریٹ نوشی چھوڑنے کے متعلق سوچا۔
تحقیق میں پلاسٹک سرجری کی مانگ زبردست حد تک بڑھ جانے کے نتائج ملے ہیں۔گزشتہ برس امریکیوں نے کاسمیٹک پروسیجر کی مد میں 16ارب ڈالرز خرچ کیے، جس کے مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے۔
زخم کو ٹھیک ہونے کیلئے مناسب خون کے بہاؤ کی ضرورت ہوتی ہے۔
تاہم نکوٹین رگوں کو سکیڑ دیتی ہے جس کے سبب خون کے بہاؤ میں کمی آجاتی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ جِلد دوبارہ جُڑنے میں مشکلات کا شکار ہوجاتی ہے۔
سرجن مریضوں کو عمومی طبی وجوہات کے سبب سگریٹ نوشی ترک کرنے کیلئے زور دیتے ہیں۔
Daily mail بشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔