صدقے کے کچھ چھو ٹے چھو ٹے طریقے
-File Photoاللہ سبحانہ وتعالیٰ نے صدقے کو انسان کی نجات کا زریعہ بنایا ہے۔ صدقہ مصیبتوں کو ٹالتا ہے۔ لیکں ضروری نہیں کہ صدقہ صرف مال سے ہی دیا جائے۔ صدقے کے بہت سے آسان طریقے بھی ہیں۔ جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔
*اپنے کمرے کی کھڑکی میں یا چھت پر پرندوں کیلیئے پانی یا دانہ رکھیئے۔
*اپنی مسجد میں کچھ کرسیاں رکھ دیجیئے جس پر لوگ بیٹھ کر نماز پڑھیں۔
*سردیوں میں جرابیں/مفلر/ٹوپی گلی کے جمعدار یا ملازم کو تحفہ کر دیجیئے۔
*گرمی میں سڑک پر کام کرنے والوں کو پانی لیکر دیدیجیئے۔
* اپنی مسجد یا کسی اجتماع میں پانی پلانے کا انتظام کیجیئے۔
*ایک قرآن مجید لیکر کسی کو دیدیجیئے یا مسجد میں رکھیئے۔
*کسی معذور کو پہیوں والی کرسی لے دیجیئے۔
*باقی کی ریزگاری ملازم کو واپس کر دیجیئے
* اپنی پانی کی بوتل کا بچا پانی کسی پودے کو لگایئے۔
*کسی غم زدہ کیلئے مسرت کا سبب بنیئے۔
* لوگوں سے مسکرا کر پیش آئیے اور اچھی بات کیجیئے۔
* کھانے پارسل کراتے ہوئے ایک زیادہ لے لیجیئے کسی کو صدقہ کرنے کیلئے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔