سنیل سے جھگڑے کے بعد میں شراب کا عادی ہوگیا، کپل نے مان لیا

شائع 08 ستمبر 2017 06:56am

kapil

کپل شرما نے مان لیا کہ وہ سنیل گروور سے جھگڑے کے بعد ذہنی طور پر کافی زیادہ پریشان ہوگئے تھے اور اسی پریشانی میں وہ شراب کے عادی بھی ہوگئے۔

کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان ہوئی جنگ نے اس وقت سب ہی کو حیران کیا تھا جب وہ دونوں آسٹریلیا سے ایک شو کے بعد واپس بھارت جارہے تھے دونوں کے درمیان بڑا جھگڑا ہوا جس میں کپل نے سنیل کو گالیاں دیں یہاں تک کہ ان کو جوتا بھی دے مارا۔

اس بدنام زمانہ جھگڑے کے بعد دونوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ بھی ختم ہوگیا ہے اور سب سے بڑھ کر اس سے دی کپل شرما شو کے ہوسٹ کپل شرما خود بھی بہت زیادہ متاثر ہوئے۔ جی ہاں کپل نے اب اس بات پر جاری خاموشی توڑ دی انہوں نے کہا کہ وہ اس حادثے کو ابھی تک نہیں بھلا سکے ہیں اور اسی کی شراب کے عادی بھی بن گئے ہیں۔

kapil

اسی حادثے سے متعلق غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کپل کا کہنا تھا کہ "میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ یہ بہت بڑا مسئلہ ہے اور اس کی میں بھاری قیمت بھی ادا کرچُکا ہوں۔ یہ کہا جاتا ہے کہ فلائٹ کے دوران مجھ سے فوڈ سَرو کرنے کو کہا گیا جس پر میں غصہ ہوگیا اور میں نے سنیل کو جوتا کھینچ کر مار دیا لیکن آپ لوگ مجھے سالوں سے جانتے ہیں کیا میں ایسا کرسکتا ہوں"۔

کپل نے مزید کہا کہ اس حادثے کے بعد میں واقعی بہت زیادہ مقدار میں شراب پینے لگ گیا اور اس کی وجہ سے میری صحت بھی خاصی متاثر ہوگئی ہے۔

تاہم ان تمام حالات اور واقعات کی وجہ سے ہی آج کپل شرما شو اس نہج پر پہنچ گیا کہ اس شو کی ٹی آر پی اتنی نیچے گرگئی اور اسے غیر معینہ مدت تک آف ایئر کردیا گیا۔

Thanks to Bollywoodlife