اپنوں نے ہی گرادیں نشیمن پہ بجلیاں، رشی کپور راہول گاندھی پر برس پڑے
کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے امریکا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جہاں موجودہ بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں کئی اور متنازعہ باتیں بھی کہہ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری ملکی سیاست میں اقرباپروری کا نظام بھی بہت ہی گندا ہے، حالانکہ وہ خود بھی اسی کی پیداوار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت زیادہ تر پارٹیوں میں یہی نظام ہے جیسے اخیلیش یادیو صاحب کاتعلق راج گھرانے سے ہے، اسٹیلن صاحب بھی راج گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں یہاں تک کہ ابھیشیک بچن کو بھی انہوں نے اسی کی پیداوار قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح بھارت چل رہا ہے اور یہ کوئی اچھی مثال نہیں ہے۔
توقعات کے مطابق رشی کپور نے ٹوئیٹر پر پھر محاذ کھڑا کردیا۔ انہوں نے ٹوئیٹس کی سیریز میں راہول گاندھی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے لکھا خدا کی مہربانی سے بولی وڈ انڈسٹری میں ہماری چار پشتیں کام کرچکی ہیں سب سے پہلے پرتھوی راج کپور، پھر راج کپور پھر رندھیر کپور اور اب رنبیر کپور اپنی صلاحیتوں کو منوارہے ہیں۔
اسی لئے ایسی چیزوں سے لوگوں کو گمراہ نہ کیا جائے اگر آپ لوگوں سے عزت اور پیار حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے سخت محنت اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے اسے زبردستی اور غنڈا گردی کے ذریعے حاصل نہیں کیا جاسکتا۔
:ان کی ٹوئیٹس ملاحظہ کیجیئے
Rahul Gandhi.In the 106 years of Indian cinema of India, Kapoor's contribution is 90 years. And each generation is chosen by public on merit
— Rishi Kapoor (@chintskap) September 12, 2017
By God's grace we are in 4 generations.Prithviraj Kapoor.Raj Kapoor.Randhir Kapoor.Ranbir Kapoor-Males.Besides all others. You see otherwise — Rishi Kapoor (@chintskap) September 12, 2017
So don't bullshit people on "Dynasty" You have to earn people's respect and love through hard work not zabardasti and gundagardi.
— Rishi Kapoor (@chintskap) September 12, 2017
Thanks to bollywoodlife

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔