کیا واقعی سلمان خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے؟

شائع 13 ستمبر 2017 04:29pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان فی الوقت اپنی ایکشن فلم ٹائیگر زندہ ہے کہ شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

فلم میں انہیں کچھ زبردست اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔

ان اسٹنٹ میں جان ڈالنے کیلئے ہالی ووڈ کے مشہور ایکشن ڈائریکٹر ٹام اسٹروتھر فلم کا حصہ بن گئے ہیں۔

تاہم انٹرنیٹ پر وائرل چند تصاویر میں دیکھ جاسکتا ہے کہ سلمان خان سیٹ پر زخمی کھڑے ہیں جس کی وجہ سے ان کے مداح پریشان ہوگئے ہیں۔

 ابھی تک اس بات کی وضاحت نہیں ہو سکی ہے کہ کیا واقعی سلمان شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے ہیں یا یہ اسٹنٹ کا حصہ ہے۔

ٹائیگر زندہ ہے 2012کی بلاک بسٹر فلم ایک تھا ٹائیگر کا سیکوئل ہے جس کے ہدایت کاری کے فرائض علی عباس ظفر انجام دے رہے ہیں،جبکہ پہلا حصہ کبیر خان نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

بشکریہ زی نیوز