سلمان خان اور دیپیکا پڈوکون کو ایک ساتھ دیکھا جاسکے گا

شائع 14 ستمبر 2017 07:24pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اگلے برس سلمان خان کی فہرست میں بڑے بجٹ کی فلمیں انتظار کر رہی ہیں۔

اس سال کرسمس پر ٹائیگر زندہ ہے کی ریلیز کے بعد سلمان کے پاس ریس 3 اور کک 2کرنے کیلئے موجود ہیں۔

جبکہ ایک فلم کوریو گرافر اور ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کے ساتھ بھی ایک ڈانس فلم کرنے والے ہیں۔

ریس 3 کے مرکزی کردار سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس کی تصدیق کی جاچکی ہے جبکہ اب تمام تر افواہیں کک 2 کے متعلق گرم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کک 2کے اسکرپٹ پر کام جاری ہے۔ رپورٹ میں مداحوں کیلئے ٹوئسٹ یہ ہےکہ اس سیکوئل میں سلمان خان کو دیپیکا پڈوکون کے ساتھ دیکھا جا سکے گا۔

جی ہاں! مداح دونوں کی جوڑی کو اسکرین پر شاید دیکھ سکیں گے۔ رپورٹ نے لکھا ہے کہ  کک 2کیلئے دیپیکا پڈوکون کے متعلق سوچا جارہاہے۔

بشکریہ زی نیوز