فہد مصطفی نے ماہرہ کو کیا بنادیا؟

شائع 16 ستمبر 2017 01:06pm
File Photo File Photo

کراچی :ماہرہ خان نہ صرف پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا لوہا منوچکی ہیں بلکہ وہ بولی وڈ میں بھی اپنی شناخت بنا چکی ہیں ، ماہرہ خان کی حالیہ تیار ہونیوالی فلم ورنہ تکمیل کے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

تاہم اس فلم کے حوالے سے معروف اداکار فہد مصطفی نے ٹوئیٹ کیا اور انہوں نے ماہرہ سے نیک خواہشات کا اظہار کیا، تاہم اپنی ٹوئیٹ میں انہوں نے ماہرہ کے ساتھ باجی کا لفظ بھی استعمال کیا جو بظاہر لگتا ہے کہ ماہرہ کو بالکل نہیں بھایا اور ماہرہ نے بظاہر طنزیہ انداز میں فہد کو بھی کہا کہ "فہد بھائی اب تو فلم میں آپ کی بہن کا رول کرنا پڑے گا"

ماہرہ خان نے ڈرامے ہمسفر سے شوبز میں شہرت حاصل کی ہے اور وہ بن روئے، ہومن جہان اور بول سمیت متعدد فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔