Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

بولی وڈ اداکاروں کے 11 انتہائی غیر معروف بہن بھائی

شائع 20 اکتوبر 2017 06:45am

MAIN

انسان کے لئے اپنے بہن بھائی کا ہونا کسی نعمت سے کم نہیں کیوں کہ اگر بہن بھائی نہ ہوں تو بچپن سے لے کر جوانی تک ہی کسی اپنے کی کمی سی محسوس ہوتی ہے۔ تاہم بہن بھائیوں میں کوئی تو بے حد کامیاب اور مشہور جبکہ کوئی کم مشہور ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ کے مشہور اداکاروں کے کم شہرت یافتہ بہن بھائیوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔

ایشوریا رائے بچن اور ادیتیا رائے

Related image

ایشوریا کے ایک بڑے بھائی ہیں جن کا نام ادیتیا رائے ہے وہ پیشے کے لحاظ سے ایک انجینئر ہیں اور مرچنٹ نیوی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی شادی 2009 کی مس انڈیا شریما رائے سے ہوئی انہوں نے ایشوریا کی فلم 'دل کا رشتہ' میں مشترکہ طور پر ہدایتکاری بھی کی۔

اکشے کمار اور الکا بھاٹیا

Related image

اکشے کی بہن الکا کی شادی سریندرا ہیرانندانی سے 2012 میں ہوئی وہ اس وقت ہیرا نندانی گروپ کی شریک بانی اور مینجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ ان کی اور ان کے شوہر کی عمر میں 15 سال کا بڑا فرق ہے جس کی وجہ سے اکشے ان کی شادی سے خوش نہیں تھے تاہم بعد میں وہ بھی راضی ہوگئے۔

انوشکا شرما اور کرنیش

Image result for anushka sharma and karnesh

انوشکا شرما کے بڑے بھائی سابقہ اسٹیٹ لیول کے کرکٹر ہیں اطلاعات کے مطابق انہوں نے بنگلور انڈر 19 رانجی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔ تاہم بعد میں انہوں نے مرچنٹ نیوی جوائن کرلی۔

بپاشا باسو اور وجیتا باسو

Image result for bipasha basu and vijayeta basu

وجیتا باسو بپاشا کی چھوٹی بہن ہیں ان کی ایک بڑی بہن بدیشا باسو بھی ہیں جو شادی شدہ ہیں انہیں اکثر بپاشا کے ساتھ ہی دیکھا جاتا ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہیں اور یہ صرف ان کے فیشن کی وجہ سے ہے۔

دپیکا پاڈوکون اور انیشا پاڈوکون

Related image

دپیکا اور انیشا دونوں بیڈمنٹن کے کھلاڑی پرکاش پاڈوکون کی بیٹیاں ہیں۔ دپیکا نے ایک ماڈل بننے کے لئے ممبئی کا رخ کیا جبکہ انیشا نے 12 سال کی عمر سے گالف کھیلنا شروع کردی تھی وہ ایک پیشہ ور گالفر ہیں۔

پرینیتی چوپڑا اور ان کے دو بھائی شیونگ اور سہج

Image result for parineeti chopra and brothers

پرینیتی چوپڑا کے دو چھوٹے بھائی بھی ہیں ایک کا نام شیونگ ہے جبکہ دوسرے کا نام سہج ہے۔ ان دونوں کو اکثر پرینیتی کے ساتھ سوشل ایکٹویٹیز اور ایوارڈ کی تقریبات میں  دیکھا جاتا ہے۔

پریانکا چوپڑا اور سدھارت چوپڑا

Image result for priyanka chopra and siddharth chopra partying

پریانکا کے بھائی سدھات میزبانی کے کاروبار سے وابستہ ہیں وہ سوئیٹزرلینڈ سے پیشہ ور شیف کی ٹریننگ بھی حاصل کرچکے ہیں۔

رنویر سنگھ اور رتیکا بھوانی

Image result for ranveer singh and ritika bhavnani

رنویر سنگھ کی ایک بڑی بہن بھی ہیں ان کا نام رتیکا بھوانی ہے۔ وہ جانوروں سے بہت محبت کرتی ہیں انہیں اکثر رنویر کے ساتھ پاٹیز میں شرکت کرتے دیکھا جاتا ہے۔

شاہ رخ خان اور ان کی بہن شہناز لالا رخ خان

Image result for srk and lala rukh khan

شاہ رخ خان کی بہن کے بارے میں یہ بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنے والد کے اس دنیا سے رخصت ہونے کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں وہ شاہ رخ خان کی فیملی کے ساتھ ہی رہتی ہیں۔

سشمیتا سین اور راجیو سین

s1

سشمیتا کے چھوٹے بھائی راجیو بہت خوبصورت نوجوان ہیں۔ انہیں اکثر ایک ساتھ ریمپ پر واک کرتے دیکھا گیا ہے۔ ان دونوں کو اکثر پارٹیاں کرتے اور چھٹیاں مناتے ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

        Thanks to Bombaytimes