فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کی کاسٹ اب کیسی نظر آتی ہے؟

شائع 25 اکتوبر 2017 11:05am

main3

فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کا شمار تاریخ کی ان چند فلموں میں ہوتا ہے جنہیں کتنی بھی مرتبہ دیکھ لیا جائے انسان بور نہیں ہوتا۔ اس فلم میں دکھائی گئی راج اور سمرن کی دلچسپ لَو اسٹوری کو عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔ یہ فلم بولی وڈ کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے۔

تاہم آج ہم آپ کو 21 سال کے طویل عرصے سے بولی وڈ انڈسٹری میں راج کررہی فلم کی کاسٹ کی موجودہ حالت دکھانے جارہے ہیں۔ امید ہے 21 سال کے طویل عرصے بعد آپ انہیں دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

شاہ رخ خان

Shah Rukh Khan

شاہ رخ خان جنہیں بولی وڈ انڈسٹری کا کنگ کہا جاتا ہے 21 سال قبل خاصے مختلف نظر آتے تھے تاہم وہ ابھی بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔ انہوں نے راج کا کردار بخوبی نبھایا اسی لئے اکثر لوگ انہیں راج کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔

کاجول

Kajol

کاجول نے فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' میں ببلی اور احساسات سے بھری لڑکی سمرن کا کردار نبھایا تھا۔ اس وقت عوام نے شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی کو بے حد پسند کیا تھا جس کے بعد دونوں نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا۔

امریش پوری

Amrish Puri

امریش پوری نے فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' میں سمرن کے باپ کا کردار ادا کیا تھا۔ مووی میں ان کا نام بلدیو سنگھ تھا اور انہیں پرانے خیالات کا اور بے حد سخت انسان دکھایا گیا تھا۔ تاہم وہ 2005 میں 72 برس کی عمر میں یہ دنیا چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

فریدہ جلال

Farida Jalal

نوے کی دہائی میں فریدہ جلال ایک انتہائی مشہور اداکارہ تھیں انہوں نے اس مووی میں سمر کی ماں لجو کا کردار ادا کیا تھا۔ تاہم اب وہ صرف ٹی وہ پر نظر آتی ہیں۔

انوپم کھیر

Anupam Kher

انوپم کھیر نے مووی میں راج یعنی شاہ رخ خان کے باپ کا کردار ادا کیا تھا۔ انوپم کھیر کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے ہر کردار کو انتہائی خوبصورتی سے سرانجام دیتے ہیں۔

پوجا روپاریل

Pooja Ruparel

جس نے بھی فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' دیکھی ہوگی اسے نٹ کھٹ لڑکی 'چٹکی' کا کردار ضرور یاد ہوگا۔ انہوں نے کاجول کی یعنی سمرن کی چھوٹی بہن پوجا کا کردار ادا کیا تھا۔

کرن جوہر

Karan Johar

کرن جوہر نے اس فلم میں راج کے سب سے اچھے دوست کا کردار ادا کیا تھا اس کے علاوہ وہ اس مووی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی تھے۔ اس مووی کے بعد انہوں نے کئی فلمیں بنائیں اور آج وہ ایک بہت بڑے فلم میکر ہیں۔ ہر اداکار کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ان کے ساتھ کام کرے۔

پرمیت سیٹھ

Parmeet Sethi

پرمیت نے مووی میں کُلجیت کا کردار ادا کیا تھا جو سمرن سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ بعد ازاں وہ اداکار سے ایک ہدایتکار بن گئے اور ایک فلم کی ہدایتکاری بھی کی۔ اس فلم کا نام 'بدمعاش کمپنی' ہے جس میں رنویر سنگھ اور انوشکا شرما نے کام کیا۔

مندرا بیدی

Mandira Bedi

مندرا بیدی نے مووی میں کُلجیت کی بہن کا کردار ادا کیا تھا اور اب وہ ایک بہت ہی زبردست ٹی وی پریزینٹر کے طور پر جانی پہچانی جاتی ہیں۔

Thanks to wittyfeed