فرانس کے صدر اور ان کی اہلیہ کی عمر میں کتنا فرق ہے؟
فرانس کے موجودہ صدر امانوئل مارکون اور ان کی اہلیہ بریگیٹ مارکون کی عمر میں 24 سال کا حیران کن فرق موجود ہے۔ لیکن یہاں شوہر بیوی سے بڑے نہیں بلکہ بیوی شوہر سے 24 سال بڑی ہیں۔ مارکون اپنے اور اہلیہ کے درمیان اتنے زیادہ ایج گیپ کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بھی بنتے رہتے ہیں۔
اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اگر ہم دنیا بھر میں سروے کریں تو یہ بات سامنے آئے گی کہ اکثر میاں بیوی میں میاں کی عمر بیوی سے کچھ زیادہ ہی ہوتی ہے اور لوگوں کی ذہنیت کچھ اس طرح کی ہوگئی ہے کہ خود سے زیادہ عمر والی خاتون سے شادی کرنا ایک 'ٹیبو' مانا جاتا ہے۔
تنقیدوں کا سامنا کرنے والے فرانس کے صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر میں خود سے 20 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کرلیتا تو کوئی کچھ نہ کہتا جبکہ ابھی مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

امانوئل مارکون اور ان کی اہلیہ کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتی ہیں اور ہر شخص ان کی تصاویر پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتا نظر آتا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ بلاشبہ وہ ایک غیر مسلم شخص ہیں لیکن اگر اس بات پر اسلام کی رو سے بھی روشنی ڈالی جائے تو یہ کسی صورت غلط نہیں اور تنقید کرنے والوں کو سوچنا چاہیئے۔

یاد رہے امانوئل مارکون کی عمر 39 سال جبکہ ان کی اہلیہ بریگیٹ مارکون کی عمر 64 سال ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔