انسانوں سے بات کرنے والے عجیب و غریب گھوڑے

اپ ڈیٹ 13 نومبر 2017 03:57pm
File Photo File Photo

تمام انسانوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کے پالتو جانور ان سے خواہشوں کا اظہار کرسکیں۔ اگرچہ کہ ہم جانتے ہیں کہ کب ہمارے پالتو کتے باہر گھومنےکیلئے جانا چاہتے ہیں یا پھر کب ہماری پالتو بلیاں خوراک کی خواہشمند ہوتی ہیں۔ لیکن دیگر جانور سے متعلق کیا خیال ہے۔ کیا وہ بھی اپنی ضروریات کا ہم کو بتاسکتےہیں ؟ یا پھر گھوڑا تیز دوڑتا ہوا آپکے پاس آئے اور کہے کہ اسکو شدید ٹھند لگ رہی ہے کیا وہ آپکا کمبل لے سکتا ہوں ؟

نارویجین یونیورسٹی آف لائف سائنس کے ریسرچر نے تئیس گھوڑوں پر انوکھا تجربہ کیا ، اور کوئی بھی شخص جس کا گھوڑے سے ذرا بھی واسطہ رہا ہو، ضرور جانتا ہوگا کہ گھوڑا کتنا ذہین جانور ہے اور اکثر سمجھتا ہے کہ جو کہ انسان چاہتا ہے، لیکن اب انسان بھی یہ سمجھ سکے گا جو کہ گھوڑا چاہتا ہے۔

ریسرچر کی ٹیم نے دس سے پندرہ منٹ گھوڑوں کو بعض اشاریئے سمجھنے کی تربیت دی ، اور محض گیارہ دن بعد وہ گھوڑے یہ اشاریئے سمجھنے کے قابل تھے۔ تاہم تجربے کے دوران تمام گھوڑوں کو مختلف موسموں کے دوران تربیت دی گئی، حیرانی کے ساتھ خوش کن امر یہ ہے کہ جب زیر تربیت گھوڑوں کو یہ بات معلوم ہوئی کہ وہ اپنی بات سمجھا سکتے ہیں تو انہوں نے ان اشاریئے کو پڑھنے یا تربیت کیلئے مزید شوق کا اظہار بھی کیا۔ حتی کے بعض گھوڑوں نے اپنے ٹرینرز کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ان کے چلنے کا طریقہ بھی اپنایا۔

لہذا تصور کریں کہ اگر ہم تمام جانوروں کو اپنی زبان سمجھا سکیں اور ان کی زبان سمجھ سکیں تو  یہ تجربہ خیالی لحاظ سے کتنا بہترین ہے۔ یقین طور پر یہ بہت مشکل ہوگا کہ اگر کوئی جانور ہم سے کچھ مانگے یا پھر اپنی کسی خواہش کا اظہار کرے اور ہم اسکو انکار کرسکیں۔

Courtesy: pixabay.com