خواتین کی شرٹ پر جیب کیوں نہیں لگائی جاتی

شائع 21 نومبر 2017 10:58am

2

یہ تو آپ جانتے ہیں کہ مردوں کی شرٹ کے بائیں جانب ایک عدد جیب لگی ہوتی جس میں وہ ضروری چیزیں رکھتے ہیں۔ لیکن کی آپ نے کبھی غور کیا کہ خواتین کی شٹس میں یہ جیب کیوں نہیں ہوتی؟

ویسے تو اس کی کئی وجوہات ہیں لیکن خواتین کی شرٹ پر جیب لگانا بالکل فضول ہوتا ہے۔  کیونکہ خواتین اپنا سارا سامان پرس میں رکھتی ہیں۔ ایسے میں ان کی شرٹ پر جیب لگانا صرس کپڑے کا ضیاع ہے۔

مرد اپنی جیب میں پیسے ، کارڈ ، چابیاں وغیرہ رکھتے ہیں،  جبکہ ان کی شرٹ پر جیب قلم رکنے کیلئے لگائی جاتی ہے، کیونکہ پتلون کی جیب میں قلم رکھنا دردناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ایک معروف ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ خواتین کی شرٹ میں جیب لگانے سے  مردوں کا دھیان ان کی جیب  پر جائے گا اور یہ لمحات خواتین کیلئے پریشان کن ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس حوالے سے ایک خاتون کا کہنا تھا کہ خواتین اپنی جینز کی جیبوں میں چیزیں رکھنا زیادہ پسند کرتی ہیں اور شرٹ پر جیب بالکل بھی اچھی نہیں لگتی ،یہ الجھن کا باعث بنتی ہے۔

بشکریہ دی میٹرو