خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی

اپ ڈیٹ 27 نومبر 2017 10:02am

main1

ریاض: سعودی حکومت نے زائرین کے لئے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی۔ یہ پابندی گذشتہ ہفتے ایک اسرائیلی شخص کی مسجد نبوی ﷺ میں لی گئی تصویر کے بعد لگائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے مسجد نبوی ﷺ میں اسرائیلی شخص کی تصویر نے عرب اور سوشل میڈیا پر امت مسلمہ میں غم و غصہ پیدا کیا جس کے بعد پابندی کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔

سعودی حکام نے اس پابندی کی دوسری وجہ عبادت میں خلل پیدا ہونے کو بھی قرار دیا ہے۔ اس اعلامیے میں صاف واضح کردیا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے آلات بھی ضبط کرلئے جائیں گے۔

سعودی جنرل ڈائیریکٹوریٹ آف پریس اینڈ انفارمیشن کے مطابق یہ فیصلہ سعودی وزارت خارجہ نے 12 نومبر 2017 کو کیا تھا۔

Thanks to peoplemagazine