شوٹنگ کے دوران خطرناک طریقے سے زخمی ہونے والے بولی وڈ اداکار
فلموں کی شوٹنگ کرنا کوئی آسان بات تو ہے نہیں کیونکہ فلموں میں ایکشن، مار دھاڑ اور پیار محبت ہر طرح کے ہی سینز کو فلمایا جاتا ہے۔ ایکشن سینز اور اسٹنٹس تو اس قدر خطرناک ہوتے ہیں کہ کئی بار ان کو فلماتے ہوئےاداکار زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔
آج ہم آپ کو ان بولی وڈ اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو فلموں کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوئے۔
ملائکہ اروڑا

دبنگ فلم کے گانے 'منی بدنام ہوئی' نے بے حد شہرت حاصل کی لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس گانے کو فلماتے ہوئے ملائکہ اروڑا زخمی بھی ہوئی تھیں۔ جس سین میں ملائکہ کو سائیکل پر ڈانس کرنا تھا وہ اسے فلماتے ہوئے زمین پر جاگریں اور شدید زخمی ہوگئیں۔
کنگنا رناوت

کنگنا ان دنوں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اسی فلم کے ایک سین کی شوٹنگ کے دوران کنگنا اپنے ٹخنے کو زخمی کر بیٹھیں جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا۔
عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ فلم 'کپور اینڈ سنز' کی شوٹنگ کے دوران اپنا داہنا ہاتھ فریکچر کر بیٹھیں۔ زخمی ہونے کے بعد عالیہ کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر جلد صحتیابی کی دعائیں بھی دیں جس پر انہوں نے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
جان ابراہم

فلم 'فورس 2' کی شوٹنگ کے دوران جان ابراہم کا گھٹنا شدید زخمی ہوا۔ ان کے گھٹنے کی 3 مختلف سرجریاں ہوئیں یہ واقعی ان کے لئے ایک تکلیف دہ مرحلہ تھا۔
اکشے کمار

اکشے کمار کو خطروں کا کھلاڑی بھی کہا جاتا ہے انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی رسک لئے اور شاندار پرفارمنسز دکھائیں۔ تاہم 'سنگھ از بلنگ' کی شوٹنگ کے دوران بولی وڈ کے کھلاڑی کے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا۔ ایک سین کے دوران انہیں ایک فائرنگ رنگ کے درمیان سے چھلانگ لگانی تھی لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے اور آگ نے ان کے کپڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد کریو ممبرز کو ان کی مدد کے لئے آنا پڑا۔
رنویر سنگھ

فلم 'باجی راؤ' مستانی میں رنویر سنگھ بھی ایک انہونی کا شکار ہوچکے ہیں۔ شوٹنگ کے دوران رنویر گھوڑے سے گرگئے جس کی وجہ سے انہیں سخت چوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ حادثے کے بعد انہیں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ارجن رامپال

ارجن رامپال فلم 'ڈیڈی' کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے۔ انہوں نے زخمی ہونے کے بعد اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس سے مداحوں کو ان کی انجری کا علم ہوا۔
Thanks to viral.laughingcolours

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔