دلیپ کمار کی طبیعت پھر ناساز

اپ ڈیٹ 30 نومبر 2017 12:37pm

kumarimage

اداکار دلیپ کمار کی طبعیت ناساز ہوگئی ۔ دلیپ کمار کے فیملی فرینڈ نے ان کی طبیعت خراب ہونے کی ٹوئیٹر پر تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ  ان کو نمونیہ ہوا ہے۔

ٹوئیٹر پر فیصل فاروقی نامی دلیپ کمار کے دوست کا کہنا تھا کہ صاحب کو معمولی سا نمونیہ ہوا ہے اور دلیپ کمار کو گھر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا گیاہے تاہم صاحب کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

رواں سال کے آغاز میں بھی دلیپ کمار کی طبعیت شدید خراب ہوگئی تھی جس کے بعد ان کو گردے اور مثانے میں انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا لیکن بعد میں ان کی حالت بہتر ہونے پر دوبارہ دلیپ کمار کو گھر منتقل کردیا گیا تھا۔

ادھر دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو جنہوں نے کئی فلموں میں ان کے ساتھ کام بھی کیا ہے، دلیپ کمار کے ساتھ شادی کی سالگرہ ار دیوالی  مناتے ہوئے کئی تصاویر ٹوئیٹر پر شیئر کی ہیں۔

دلیپ کمار بولی وڈ میں کئی بڑی فلموں جن میں کوہ نور، مغل اعظم، رام اور شیام بھی شامل ہیں ان میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔