پیٹ کے بل سونے کے نقصانات
File Photoہر شخص کے سونے کے مختلف انداز ہوتے ہیں اور جب ہم عام طور پر تھک کر اپنے آفس سے واپس آتے ہیں تو فوری بستر پر لیٹ کر سوجاتے ہیں۔ تاہم سونے کے مختلف اندازوں میں بعض لوگ سمٹ کر سوتے ہیں تو بعض لوگ پیٹ کے بل یا اوندھے منہ کرکے سونے کے عادی ہوتے ہیں۔ تاہم پیٹ کے بل سونا انتہائی خطرناک تصور کیا جاتا ہے۔
پیٹ کے بل سونے سے نہ صرف آپ ہروقت تھکا تھکا محسوس کرتے ہیں بلکہ نیند بھی پوری نہیں ہوتی ۔ طبی لحاظ سے بھی پیٹ کے بل سونے کو انتہائی بدترین انداز قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے کئی نقصانات بھی ہیں جو ذیل میں بیان کیے گئے ہیں۔
پیٹ کے بل سونے کے نقصانات
سانس لینے کے دوران صدری پنجرہ آگے کی جانب بڑھتا ہے تاہم پیٹ کے بل لیٹنے کی صورت میں صدری پنجرے کی یہ حرکت بند ہوجاتی ہے اور پھیپھڑوں میں ہوا کا بھرنا بھی دشوار ہوجاتا ہے۔
مرگی کا شکار افراد کیلئے بھی اوندھے منہ یا پیٹ کے بل لیٹنا خطرناک ہے۔ اور ان میں حادثاتی موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اوندھے منہ لیٹنے یا پیٹ کے بل لیٹن سے کمر اور ریڑھ کی ہڈی میں درد کے امکانات بڑھ جاتے ہیں کیونکہ پیٹ کے بل سونے سے ریڑھ کی ہڈی غیر معمولی انداز میں مڑ جاتی ہے اور اسکے مہروں پر غیر ضروری دباو پڑھتا ہے۔
اوندھے منہ سونے سے عام طور پر سانس لینے میں دشواری بھی پیش آتی ہے۔
پیٹ کے بل لیٹنے سے حرکت قلب پر اثر پڑتا ہے اور یہ معدے کے عمل پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔