فلم 'مجھ سے شادی کروگی' میں استعمال ہوا یہ تولیہ کتنے میں نیلام ہوا؟

شائع 05 دسمبر 2017 08:45am

main1

کیا آپ کو فلم 'مجھ سے شادی کروگی' میں سلمان خان کا تولیہ والا مشہور سین یاد ہے؟ ضرور یاد ہوگا کیونکہ جس طرح انٹرنیٹ پر کوئی تصویر یا ویڈیو وائرل ہوتی ہے اسی طرح ان کا یہ تولیہ والا سین بھی وائرل ہوا۔ جس کے بعد ہر ڈانسر اور نان ڈانسر ان کا اسٹائل اپناتا نظر آیا۔

Related image

سلمان کے اس ڈانس اسٹائل کو لوگوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا اور ان سے کئی ایوارڈز تقریبیوں اور شوز وغیرہ میں کروایا بھی گیا۔

Related image

بولی وڈ کے بھائی کا یہ انداز کئی اور مشہور سلیبریٹیز نے بھی اپنا جن میں سے ایک ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر ڈیون براؤو بھی ہیں۔

Image result for salman khan towel dance

نیز جب یہ تولیہ ڈانس اتنا مشہور ہوگیا تو اس تولیہ کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ تولیہ بھارتی 1 لاکھ 42 ہزار روپے میں نیلام ہوا اور اس رقم کو دان کردیا گیا۔