فلموں میں دھوم مچانے والا یہ ہیرو کون ؟ پہچانیئے

شائع 11 دسمبر 2017 02:11pm
File Photo File Photo

مندرجہ بالا تصویر مشہور بولی وڈ ہیرو شاہد کپور کی ہے ۔ وہ انیس سو اسی میں نئی دہلی میں پیدا ہوئے ۔

ان کے والدین کا نام پنکج کپور اور نیلمہ عظیم ہے۔ تاہم دونوں میں علیحدگی ہوگئی جس کے بعد شاہد کپور اپنے والدہ کے ساتھ رہے۔ اور جب وہ محض دس سال کے تھے تو انہوں نے ایک ڈانس اکیڈمی میں ایڈمیشن لیا اور پھر انیس سو نوے کے بعد وہ کئی فلموں میں بیک گراونڈ ڈانسر کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔

File Photo File Photo

شاہد کپور نے اپنا بولی وڈ ڈیبیو دوہزار تین میں اپنی فلم عشق وشک سے کیا۔ جس کے لئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اس کے بعد شاہد کپور کی کئی فلمیں ناکام بھی ہوئیں تاہم ان کو بریک تھرو فلم ویواہ سے دوہزار چھ میں ملا اور پھر ان کی فلم جب وی میٹ اور کمینے نے بھی بولی وڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔

اب تک شاہد کپور کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔ کرینہ کپور کے ساتھ اپنے رومانس کے خاتمے کے بعد انہوں نے میرا راجپوت سے شادی کی جو کہ ایک طالبہ تھیں اور اب یہ ایک بیٹی کے باپ ہیں۔