فلموں میں جلوہ گر ہونے والے 10 ڈبلیو ڈبلیو ای سپراسٹارز
ڈبلیو ڈبلیو ای میں جہاں عالمی ریسلنگ کے بڑے بڑے شاہکار پڑے ہیں وہیں ان میں سے کچھ ریسلرز ایسے بھی ہیں جنہوں نے ریسلنگ کے علاوہ اداکاری میں بھی اپنا لوہا منوایا۔
جان سینا سے لے کر ٹرپل ایچ تک آج ہم آپ کو ان 10 ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے ریسلنگ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی خوب داد سمیٹی۔
اسٹون کولڈ

اسٹون کولڈ نے اپنے ڈبلیو ڈبلیو ای کیریئر کے دوران بڑے بڑے ریسلرز کو چِت کرکے رِنگ میں خوب نام کمایا۔ وہ چھ چھ مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اپنا اداکاری کا ڈیبیو سال 2005 میں فلم 'دی لانگیسٹ یارڈ' سے کیا جس کے بعد انہیں کئی فلموں میں دیکھا گیا۔
جون سینا

جون سینا ایک ایسے شخص ہیں جن میں کئی ہنر موجود ہیں، رِنگ میں 15 مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن رہنے والے جان سینا نے ہالی ووڈ میں بھی اپنا جلوہ دکھایا۔ انہوں نے 'دی میرین'، '12 راؤنڈز' اور 'لیجنڈری' میں کمال اداکاری کرکے خوب داد وصول کی۔
دی راک

ڈبلیو ڈبلیو ای میں ایک طویل کیریئر کے ساتھ رِنگ کے کنگ دی راک نے بھی فلموں میں اپنا ہنر دکھایا۔ دی راک کا فلموں میں آنے کا تجربہ خاصا کامیاب رہا کیونکہ ان کے اس اوتار کو بھی مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ انہوں نے 'گریڈیرون گینگ'، فاسٹ اینڈ فیوریئس سیریز' اور 'ہرکیولس' جیسی فلموں میں اداکاری کی۔
کیون نیش
کیون نیش بھی ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک مایہ ناز ریسلر ہیں انہوں نے بھی متعدد فلموں میں اداکاری کی۔ ان فلموں میں 'دی پنیشر'، 'دی لانگیسٹ یارڈ'، 'جان وِک' اور 'میجک مائس' سیریز شامل ہیں۔
کین

کین ڈبلیو ڈبلیو ای کا ایک ایسا نام ہیں جن کے بغیر یہ انڈسٹری نامکمل سی لگتی ہے۔ گذشتہ 20 سال میں انہیں رِنگ میں ہی بے شمار اوتاروں میں دیکھا جاچکا ہے تاہم انہوں نے بھی اداکاری کے میدا میں قدم رکھا۔ انہوں نے ایک ہورر فلم 'سی نو ایول'میں لاجواب اداکاری کی۔ اس کے علاوہ وہ دیگر فلموں میں بھی نظر آچکے ہیں۔
جیسی وینچورا

جیسی وینچورا ایک سابقہ فوجی ہیں، ان کی زندگی پر نظر ڈالی جائے تو پتا چلتا ہے کہ انہوں نے ساری زندگی کامیابیاں ہی سمیٹی ہیں۔ 63 سالہ ریسلر آرنلڈ کے ساتھ 'پریڈیٹر'، 'دی رننگ مین' اور 'بیٹ مین اینڈ روبن' میں اداکاری کرچکے ہیں۔
ٹرپل ایچ

ٹرپل ایچ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک مایہ ناز فائٹر ہیں۔ انہوں نے 'دی چیپرون اینڈ بلیڈ' اور 'ٹرینٹی' جیسی فلموں میں اداکاری کی۔
دی بٹیسٹا

دی بٹیسٹا نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں 6 ٹائٹل جیت رکھے ہیں۔ انہیں ریسلنگ کیریئر کے دوران انجریز کا بھی سامنا رہا لیکن پھر بھی ان کا کیریئر ایک سنہری باب لگتا ہے۔ انہوں نے بھی فلموں میں اداکاری کی جن میں 'دی مین ود دی آئرن فسٹ' اور 'ڈریکس دی ڈسٹرویئر اَن گارجینز آف دی گلیکسی' جیسی فلمیں شامل ہیں۔
ہلک ہوگن

ہلک ہوگن کا ڈبلیو ڈبلیو ای کیریئر بھی خاصہ متاثر کن ہے۔ انہوں نے 12 مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ای/ ڈبلیو سی ڈبلیو ٹائٹل جیت رکھے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے 'روکی تھری' اور تھنڈر لپس' جیسی فلموں میں اداکاری کی۔
آندرے دی جائنٹ
![]()
آندرے دی جائنٹ کا وزن 500 پاؤنڈز سے زیادہ جبکہ ان کا قد 7 فٹ 4 انچ ہے۔ انہوں نے فلم 'دی پرنسس برائیڈ' میں اداکاری بھی کی۔
Thanks to muscleandfitness

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔