ایم بی اے والا اور ڈاکٹر کیا کرے، جب بولی وڈ کے بچے ہی محفل لوٹ لیں
فلموں میں اداکاری کرنا سب ہی کی خواہش ہوتی ہے لیکن یہ خواہش بہت چند خوش قسمت افراد کی ہی پوری ہوپاتی ہے۔ اداکاری کا کیریئر بنانے میں کافی اسٹرگل درکار ہوتی ہے کچھ اداکار تو ایک چانس ملنے کے انتظار میں ہی بوڑھے ہوجاتے ہیں جبکہ کچھ خوش قسمت بچے ایسے بھی ہیں جنہیں بہت چھوٹی عمر میں ہی فلموں میں کردار نبھانے کا موقع مل گیا۔
آج ہم آپ کو بولی وڈ کے چائلڈ آرٹسٹ کی آمدنی کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ ان کی آمدنی ایک ایم بی اے کرے ہوئے شخص سے بھی زیادہ ہے۔
ہرشالی ملہوترا

ہرشالی نے بجرنگی بھائی جان میں اپنی اداکاری سے کروڑوں لوگوں کے دل جیتے یہاں تک کہ سلمان خان بھی اس بچی کو کئی بار سراہ چکے ہیں۔ اس 7 سالہ بچی نے بجرنگی بھائی جان میں اداکاری کرکے 10 لاکھ روپے سے زائد رقم حاصل کی۔
میکھائل گاندھی

میکھائل نے مختلف کمرشلز میں تو کام کیا ہی ہے لیکن وہ مشہور سچن ٹنڈولکر کے بچپن کا کردار نبھا کر ہوئے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس بچے نے سچن کا کردار نبھانے کے عوض خاصہ بھاری معاوضہ لیا۔
دیا چلود

دیا بھارت میں بھاری معاوضہ وصول کرنے والی چائلڈ آرٹسٹ مانی جاتی ہیں۔ وہ محض ایک دن کی شوٹ کے 50 سے 60 ہزار روپے بٹور لیتی ہیں۔
ہرش مایر

آئی ایم کلام مووی کے مرکزی کردار ہرش مایر بے حد ہنر مند اداکار ہیں ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے فلم میں 21 دن کی شوٹنگ کے 2 لاکھ روپے لئے۔
درشیل سفاری

درشیل سفاری بھی ایک مشہور چائلڈ آرٹسٹ ہیں۔ انہوں نے فلم 'تارے زمیں پر' میں شاندار کردار ادا کرکے مقبولیت حاصل کی۔ انہیں اپنی کارکردگی پر بھاری معاوضے کے علاوہ بے شمار اعزازات سے بھی نوازا گیا۔
سارا ارجن

فلم 'جذبہ' میں راج ارجن کی بیٹی سارا ارجن کا کردار بھی بے حد سراہا گیا۔ حالیہ دنوں میں وہ عرفان خان کے ہمراہ ہالی وڈ پروجیکٹ پر کام کررہی ہیں وہ اداکاری کے عوض بہت بھاری معاوضہ لیتی ہیں اور اسی کی وجہ سے وہ خاصی مشہور بھی ہیں۔
Thanks to entertales

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔