بولی وڈ فلموں میں پہنے جانے والے 10 مہنگے ترین لباس

اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2017 08:39am

main

بولی وڈ انڈسٹری جہاں گلیمر کی وجہ سے لوگوں کے لئے فیشن ٹرینڈز سیٹ کرتی ہے وہیں اس کی فلموں میں پہنے جانے والے کچھ لباس ایسے بھی ہیں جو عام عوام کے ساتھ ساتھ اچھے خاصے رئیس افراد کی دسترس سے بھی باہر ہیں۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ میں میں پہنے جانے والے 10 مہنگے ترین پہناووں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ ان کی قیمت جان کر آپ یقیناً حیران رہ جائیں گے۔

شاہ رخ خان فلم راوَن میں

expensive outfits

صرف ایک چیز جو اس فلم میں دیکھنے تعلق رکھتی ہے وہ ہے شاہ رخ خان کا کاسٹیوم، کیونکہ اسے پہن کر وہ واقعی ایک ویڈیو گیم کا کردار لگ رہے ہیں۔ اس کاسٹیوم کی قیمت ساڑھے 4 کروڑ روپے تھی۔

رجنی کانتھ فلم روبوٹ میں

expensive outfits

رجنی کانتھ نے روبوٹ فلم میں کچھ اتنے مہنگے لباس پہنے کے قیمت سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔ ان کے لباس خصوصی طور پر تیار کروائے گئے تھے اور ہر لباس کی قیمت 3 کروڑ روپے تھی۔

اکشے کمار فلم سنگھ اِز بلنگ میں

expensive outfits

اس بات میں تو کوئی شک ہی نہیں کہ اکشے کمار نے سنگھ اِز بلنگ میں اپنے لُک سے بہت لوگوں کو متاثر کیا۔ ان کی صرف پگڑی کی قیمت ہی 65 لاکھ بھارتی روپے تھی۔

دپیکا پاڈوکون فلم باجی راؤ مستانی میں

Image result for deepika padukone in bajirao mastani hd images

باجی راؤ مستانی ہو یا پدماوتی، دپیکا نے دونوں ہی فلموں میں کافی بھاری جیولری پہنی ہے۔ پدماتی کے ٹریلر کو دیکھ کر قیمت کے کئی اندازے لگائے جارہے ہیں جبکہ ایک رپورٹ میں باجی راؤمستانی میں پہنے گئے لباس کی قیمت 48 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

سلمان خان فلم ویر میں

expensive outfits

سلمان خان نے فلم میں میں 6 مختلف کاسٹیومز پہنے، ہر کاسٹیوم کی قیمت 20 لاکھ بھارتی روپے تھی۔

مادھوری ڈکشت فلم دیوداس میں

expensive outfits

مادھوری کے لُک پر فلم دیوداس میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا یہاں تک کہ انہیں 15 لاکھ روپے تک کا لباس بھی پہنایا گیا۔

کنگنا رناوت فلم کرش تھری میں

kan

کرش تھری میں کنگنا رناوت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس فلم میں انہیں جو لباس پہنایا گیا اس کی قیمت 10 لاکھ روپے تھی۔

کرینہ کپور فلم کمبخت عشق میں

expensive outfits

کرینہ کپور نے کمبخت عشق مووی میں اپنے لُکس سے سب کو دیوانہ کیا۔ اس فلم میں استعمال ہوا ان کا یہ لباس پیرس سے منگوایا گیا تھا جس کی قیمت 8 لاکھ بھارتی روپے تھی۔

ہریتک روشن فلم جودھا اکبر میں

expensive outfits

اگر شاہی انداز کی فلموں کی بات کی جائے تو جودھا اکبر کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس میں ہریتک روشن کا ہر لباس 2 لاکھ روپے میں تیار ہوا تھا۔

ایشوریا رائے فلم جودھا اکبر میں

expensive outfits

ایشوریا رائے نے اس فلم میں کچھ بے حد مہنگے لباس پہنے، ان کا ہر لباس 2 لاکھ روپے خرچ کرکے تیار کروایا گیاتھا۔

        Thanks to entertales