مادھوری ڈکشت کا 'مار ڈالا' گانے میں پہنا گیا لہنگا کتنے میں فروخت ہوا؟
ڈانسنگ ڈیوا مادھوری ڈکشٹ بھارتی فلم انڈسٹری پر ایک طویل عرصے سے راج کررہی ہیں۔ ان کے ڈانس مووز سے لے کر دم دار اداکاری مداح ان کے جلوؤں کے دیوانے ہیں۔
انہوں نے انڈسٹری کو بے شمار ہِٹ فلمیں دیں جن میں دل، تیزاب، ہم آپ کے ہیں کون، دل تو پاگل ہے، دیوداس اور بیٹا جیسی فلمیں شامل ہیں۔ مادھوری کے فلمی کیریئر کو بولی وڈ کا شاہکار کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔

دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت دیوداس مووی کے ایک گانے 'مار ڈالا' میں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا چکی ہیں۔ اس گانے میں ان کے لہنگے نے بھی لوگوں کی خاصی توجہ اپنی جانب مرکوز کی۔
اس لہنگے کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو ایک ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوا۔ ایک رپورٹ کے مطابق ان کا یہ لہنگا کسی دیوانے مداح نے 3 کروڑ بھارتی روپے میں حاصل کیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔