والدین کی مرضی سے شادی کرنے والے 10 مشہور بولی وڈ اداکار

شائع 13 دسمبر 2017 12:14pm

main4

موجودہ دور میں لَو میرج ایک عام سی بات ہوگئی ہے اور اگر بات بولی وڈ اداکاروں کی کی جائے تو کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ وہ ماں باپ کی مرضی سے شادی کریں گے۔ لیکن آج ہم آپ کو جن بولی وڈ اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں انہوں لَو میرج کے بجائے ارینج میرج کو فوقیت دی اور زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کیا۔

وویک اوبرائے

Image result for vivek oberoi marriage

وویک اوبرائے اور ایشوریا رائے کے افیئر کے خوب چرچے ہوئے لیکن وویک کے والد سریش نے ان کے لئے ایک لڑکی پسند کی جس سے بعد میں انہوں نے شادی کرلی۔ اس طرح وویک اوبرائے نے لَو کی بجائے ارینج میرج کو ترجیح دی۔

شاہد کپور

Image result for shahid kapoor and meera rajput wedding

رنبیر کپور سے قبل شاہد کپور بولی وڈ کے الیجبل بیچلر تھے۔ ان کے مختلف اداکاراؤں کے ساتھ افیئر سامنے آئے، کرینہ کے ساتھ ان کا افیئر بہت مشہور ہوا۔ لیکن سال 2015 میں انہوں نے گلیمر کی دنا کے باہر کی لڑکی میرا راجپوت سے شادی کی۔ اس حوالے سے جب شاہد کپور سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا 'میں ارینج میرج پر یقین رکھتا ہوں'۔

راکیش روشن

Image result for rakesh and pinki roshan

راکیش روشن کی اہلیہ پنکی روشن ڈائریکٹر اوم پرکاش کی بیٹی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ان دونوں کی بھی ارینج میرج ہوئی تھی۔

راج کپور

Image result for raj and krishna kapoor

راج کپور بھی اپنی اہلیہ کرشنا راج کپور سے ارینج میرج سیٹ اپ کے تحت ہی ملے۔ شادی سے قبل ان کا افیئر نرگس کے ساتھ چل رہا تھا لیکن انہوں نے محض 22 سال کی عمر میں والد کی مرضی سے شادی کی۔

شمّی کپور

Image result for shammi kapoor and his wife

راج کپور کی طرح شمّی کپور نے بھی ارینج میرج کی۔ اس شادی سے قبل وہ گیتا بلی کے ساتھ شادی کرچکے تھے تاہم گیتا کے انتقال کے بعد بھابھی کرشنا نے ان کے لئے نئی نویلی دلہن تلاش کی جس کے بعد دونوں کی شادی ہوگئی۔

نکیتن دھیر

Image result for nikitin dheer and kratika sengar

نکیتن دھیر نے اپنے والد کی جانب سے پسند کی جانے والی ٹی وی اداکارہ کراتیکا سینگر سے شادی کی۔

نیل نتین مکیش

Image result for neil nitin mukesh wedding

رواں برس ہی شادی کے بندھن میں بندھے نیل نتین مکیش اور رُکمنی ساہے بھی ماں باپ کی جانب سے جوڑے میں تشکیل دیئے گئے۔

مادھوری ڈکشت

Image result for madhuri wedding

مادھوری نے ڈاکٹر سری رام نینے سے شادی کرکے کروڑوں لوگوں کے دل توڑ دیئے، تفصیلات کے مطابق ان دونوں کا رشتہ ماں باپ کی جانب سے سال 1999 میں لگایا گیا تھا۔ تاہم اب وہ شادی کے بعد امریکا منتقل ہوچکی ہیں۔

گووندا

Image result for govinda and wife

بولی وڈ کے چیچی ویسے تو بہت شرارتی ہیں لیکن وہ اور ان کی اہلیہ سنیتا بھی ارینج میرج کی بدولت آپس میں ملے۔ گووندا نے اس حوالے سے بتایا کہ ایک دن میں شوٹنگ سے واپس آیا تو ماں نے کہا بیٹا شادی کے لئے یہ وقت بالکل درست ہے اور اگلی ہی صبح ساڑھے 4 بجے سنیتا اور گووندا نے شادی کرلی۔

دھنوش

Image result for dhanoosh and wife

راجھنا کے اداکار دھنوش نے ایشوریا سے شادی کی۔ ایشوریا سپر اسٹار رجنی کانتھ کی بیٹی ہیں۔ شادی سے قبل ایک انٹرویو میں دھنوش کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کو ماں باپ کی جانب سے پیشکش ہوئی ہے جسے ہم نے قبول کرلیا ہے اور 18 نومبر کو شادی بھی کرلیں گے۔

Thanks to filmipop