یہ شوبز میں دھوم مچانے والی فنکارہ کون ؟ پہچانیئے

شائع 16 دسمبر 2017 02:34pm
File Photo File Photo

یہ تصویر پاکستان اور بھارتی شوبز میں دھوم مچانے والی اداکارہ ماہرہ خان کی ہے۔  اکیس دسمبر انیس سو چوراسی میں ان کی پیدائش کراچی میں ہوئی۔

File Photo File Photo

انہوں نے کراچی میں ہی تعلیم حاصل کی اور اپنا او لیول مکمل کرنے کے بعد وہ مزید تعلیم حاصل کرنے کیلئے امریکا روانہ ہوگئیں۔ تاہم وہاں پر بھی وہ گریجویشن نہ کرسکیں اور پھر واپس پاکستان آگئیں۔

انہوں نے دوہزار چھ میں بحیثیت وی جے شوبز میں قدم رکھا ۔ انہوں نے شعیب منصور کی فلم بول میں بھی عائشہ نامی لڑکی کا کردار نبھایا، جس کے بعد ان کو پے درپے ڈراموں میں کام ملتا چلاگیا تاہم ان کو زیادہ مقبولیت ڈرامے ہم سفر سے ملی اور اس کے بعد ان کا شمار پاکستان کے چمکتے ستاروں میں ہونے لگا۔

وہ وہ اب تک لکس اسٹائل ایوارڈ، نگار ایوارڈز ، پاکستان میڈیا ایوارڈز سمیت کئی اعزازات اپنے نام کرچکی ہیں۔

اب ماہرہ خان بھارت میں بھی کافی شہرت کما چکی ہیں اور ان کی فلم رئیس کو پورے بھارت میں نہایت پسند کیا گیا ہے۔ فلم رئیس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کردار نبھایا تھا۔

Courtesy: wikipedia.com