پلاسٹک سرجری کرواکر خوبصورتی حاصل کرنے والی ٹی وی اداکارائیں

شائع 22 دسمبر 2017 10:52am

main3

انڈین ٹی وی اداکارائیں سالہا سال سے انڈسٹری پر اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے جلوے بکھیرتی آرہی ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں وہ اپنی خوبصورتی کو کیسے برقرار رکھتی ہیں؟ نہیں جانتے ہوں گے کیونکہ ان چیزوں کے راز خفیہ رکھے جاتے ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو ان کے راز فاش کرکے حقیقت سے ہمکنار کرانے جارہے ہیں۔ ان کی خوبصورتی کا راز پلاسٹک سرجری ہے اور ہم آپ کو یہی بتانے جارہے ہیں کہ کس کس اداکارہ نے اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے سرجری کا سہارا لیا۔ ملاحظہ کریں۔

مونی روئے

مونی روئے اس وقت بھارتی ٹیلیویژن انڈسٹری کی مشہور ترین اداکارہ ہیں۔ انہوں نے اپنے لُک کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کے دل جیتے ہیں لیکن ان کی خوبصورتی کی اصل وجہ پلاسٹک سرجری ہے۔ انہوں نے اپنا ڈیبیو 'کیونکہ ساس بھی کبھی بہوتھی' میں کیا جبکہ 'ناگن' کے ذریعے شہرت کی اونچائیوں کو چھوا۔

مولی گنگولی

مولی گنگولی بھی بھارتی ٹی وی انڈسٹری کا جانا پہچانا چہرہ ہیں۔ انہوں نے 'کیا ہوا تیرا وعدہ اور کہیں کسی روز' جیسے ڈراموں میں کام کیا۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق مولی نے بھی پلاسٹک سرجری کروائی۔

پونم پانڈے

پونم پانڈے بھارتی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے داغے گئے بیان کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔ انہوں نے مشہور سیریل 'نادانیاں' میں کام کیا۔ وہ سلیکون امپلانٹ کا اعتراف بھی کرچکی ہیں۔

گوہر خان

گوہر خان چند بولی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کا ہنر دکھا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ بگ باس 7 سمیت کئی دیگر ریالٹی شوز کا حصہ بھی رہ چکی ہیں۔ ڈیلی بھاسکر کی ایک رپورٹ کے مطابق وہ اپنے ہونٹوں کی سرجری کروا چکی ہیں۔

راکھی ساونت

راکھی ساونت نے ایک دو نہیں بلکہ متعدد پلاسٹک سرجریاں کروائی ہیں، بولی وڈ پاپا کی ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے ہونٹوں اور دیگر اعضاء کی سرجری کروائی۔

سارا خان

Image result for sara khan

سارا خان نے بھارت کے سب سے متنازعہ ریالٹی شو بگ باس 4 سے شہرت حاصل کی۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے آنکھوں، ناک، ہونٹ اور گالوں کی متعدد سرجریاں کروائیں۔

شمع سکندر

شمع نے 'یہ میری لائف ہے' میں پوجا مہتا کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کی۔ مختلف رپورٹس کے مطابق انہوں نے کئی پلاسٹک سرجریز کروائیں تاہم وہ انکار کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

صوفیہ حیات

sh

صوفیہ حیات نے بگ باس 7 میں حصہ لیا۔ انہوں نے بھی متعدد سرجریاں کروائیں جن میں ہونٹوں کی سرجری اور بریسٹ امپلانٹ شامل ہیں۔

راگنی نندوانی

راگنی نے ٹی وی سیریز 'مسز کوشک کی پانچ بہنیں' سے شہرت حاصل کی۔ وہ پہلے کاسمیٹک سرجری اور پھر ہونٹوں کی سرجری کرواچکی ہیں۔

ایوا گروور

ایوا گروور بھی ٹی ویو انڈسٹری کا خاصہ پرانا اور جانا پہچانا نام ہیں۔ انہوں نے ہونٹوں کی سرجری کروائی اور ایک انٹرویو کے دوران قبول بھی کیا۔

Thanks to filmymantra