ٹیلی ویژن پر باپ بیٹوں کی حقیقی عمر آپ کو حیران کردے گی

اپ ڈیٹ 01 جنوری 2018 08:15am

main1

ٹی وی اداکار اپنی عمر سے کم اور زیادہ دونوں ہی کرداروں کو نبھانے کی زبردست صلاحیت رکھتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا جن کو ہم ٹی وی پر باپ اور بیٹے کا کردار نبھاتے دیکھتے ہیں ان کی حقیقی عمر کیا ہے اور دونوں کے درمیان کتنا فرق ہے۔

آج ہم آپ کو ٹی وی کی دنیا میں باپ بیٹے کا کردار نبھانے والے اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ ان میں سے کچھ باپ تو ایسے بھی ہیں جن کی عمر اپنے بیٹوں سے بھی کم ہے۔ ذیل میں ملاحظہ کریں۔

چمپک لال گڑا اور جیٹھا لال گڑا

Related image

یہ بھارت کا ایک مشہور و معروف کامیڈی ڈرامہ ہے، اس ڈرامے کی مقبولیت نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بہت زیادہ ہے۔ اس ڈرامے میں امِت بھٹ اور دلیپ باپ بیٹے کا کردار نبھا رہے ہیں۔ امِت جیٹھال لال کے باپ کا کردار نبھارہے ہیں جن کی عمر 44 سال ہے جبکہ دلیپ چمپک لال کے بیٹے کا کردار نبھارہے ہیں جن کی عمر 49 سال ہے یعنی بیٹا باپ سے 5 سال بڑا ہے۔

رمن بھلّا اور آدی

Image result for raman bhalla and adi

کَرن پٹیل اور ابھیشیک ورما آن اسکرین باپ اور بیٹے کا کردار نبھارہے ہیں جبکہ دونوں کی حقیقی عمر میں کوئی زیادہ فرق نہیں کَرن پٹیل کی عمر 33 سال جبکہ ابھیشیک کی عمر 27 سال ہے۔

مِہیر ویرانی اور گوتم ویرانی

بھارت کے مشہور ڈرامہ سیریل 'کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی' میں رونِت روئے نے مِہیر ویرانی باپ کا جبکہ سُمیت سچدیو نے بیٹے کا کردار ادا کیا۔ لیکن ان کی حقیقی عمر میں محض 10 سال کا فرق ہے۔ رونی روئے کی عمر 51 جبکہ سُمیت سچدیو کی عمر 41 سال ہے۔

لکشمی نندن ویاس اور سارس

چیتن پنڈت نے لکشمی نندن ویاس نے گوتم کے باپ کا کردار نبھایا جبکہ دونوں کی عمر میں صرف ایک سال کا فرق ہے۔ چیتن کی عمر 41 جبکہ گوتم کی عمر 40 سال ہے۔

ساحل ویرانی اور لکش ویرانی

سندیپ بسواس نے 'کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی' میں ساحل ویرانی یعنی پلکیت سمرار (لکش ویرانی) کے باپ کا کردار نبھایا۔ دونوں کی عمر میں محض 6 سال کا فرق تھا۔ سندیپ بسواس کی عمر 39 جبکہ پلکیت سمرات کی عمر 33 سال ہے۔

Thanks to bollywoodpapa