معروف گلوکار عالمگیر پر بننے والی فلم کیلئے فواد خان منتخب

شائع 30 جنوری 2016 12:51pm

alamgiur

کراچی:معروف گلوکار عالمگیر پر بننے والی فلم البیلا راہی کے لیے فواد خان کو کاسٹ کرلیا گیا۔ فواد خان کہتے ہیں عالمگیر کا کردار ادا کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

معروف گلوکار عالمگیر کی زندگی پر بننے والی فلم سے متعلق تقریب ہوئی جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی فواد خان کو عالمگیر کا کردار ادا کرنے کے لیے کاسٹ کرلیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ عالمگیر کا کردار ادا کرنے کے لیے انتھک محنت کریں گے۔

اوریجنل اسکرپٹ اور بے مثال گلوکار،عالمگیر کے کردار کے لیے فواد خان کا انتخاب، اس بات کا ثبوت ہے کہ فوگ کلچر فلمز کی یہ پہلی پیشکش، البیلا راہی نہ صرف فلمی حلقوں میں بلکہ کمرشل طور پر بھی اہم کامیابی حاصل کرے گی۔

یاد رہے کہ فوگ کلچر فلمز، پاکستان میں ٹی وی کمرشلز بنانے والے پروڈکشن ہاوٴسز میں سرفہرست، اسٹیمولس پروڈکشنز کا ذیلی ادارہ ہے۔اسٹیمولس پروڈکشنز نے، مقامی اور بین الاقوامی ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرکے پاکستان میں اہم برانڈز کے دوسو سے زائد ٹی وی اشتہار پروڈیوس کرکے صرف چھ سال کی مختصر مدت میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے۔