سب سے ڈراونی فلم ہیریڈیٹری کا ٹریلر جاری
File Photoسب سے ڈراونی قرار دی جانیوالی فلم ہیریڈیٹری کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ اسکا ورلڈ پریمیئر سوڈانیز فیسٹیول میں ہوا جس کے بعد فلم کے انتہائی ڈراونی ہونے سے متعلق باتیں تیزی سے مداحوں میں پھیلی ہیں۔
فلم میں ایک فیملی کی ایلن نامی خاتون سربراہ کی موت واقعے ہوجاتی ہے اور یہی سے اس خاندان کی بدقسمتی کا آغاز ہوتا ہے کیونکہ اسکی بیٹی اور بچوں کے ساتھ انہونے واقعات ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
انہی انہونے واقعات کے دوران خاندان کے دیگر افراد کو اپنے ورثاء سے متعلق آگاہی ملتی ہے کہ ان کو کیا وراثت میں مل رہا ہے اور اسہی سے وہ راہ فرار چاہتے ہیں۔
ٹریلر میں خاندان کے دیگر افراد کو دکھایا گیا کس طرح ان کا اپنے ہی خاندان کے مرے ہوئے افراد سے بتدریج سامنا ہونا شروع ہوجاتا ہے اور پھر ٹریلر میں ان عجیب و غریب واقعات دکھائے گئے ہیں اور ان واقعات کے دوران کس طرح خاندان کے افراد کو موت اپنے سامنے نظر آنی شروع ہوجاتی ہے۔
یہ فلم اے ٹوئنٹی فور نامی پروڈکشن ہاوس کے بینر تلے بنی ہے اور اس میں ہدایت کاری کے فرائض ایری آسٹر نے سرانجام دیئے ہیں۔ فلم کی اسٹار کاسٹ میں ٹونی کالیٹ، اور فلم ہینڈ میڈ کی اسٹار این بھی شامل ہیں۔ یہ فلم رواں سال آٹھ جون کو امریکا میں ریلیز ہوگی۔
ذیل میں فلم کا ٹریلر دیکھا جاسکتا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=V6wWKNij_1M
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔