طلاق کے بعد شہرت پانے والی 5 معروف اداکارائیں

شائع 01 فروری 2018 11:40am

main3

طلاق کسی بھی شادی شدہ جوڑے کے لئے زندگی کا سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے، برِصغیر کے سماجی ماحول میں اسے ایک ٹیبو کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے بعد بولی وڈ سے اچانک غائب ہوجانے والی اداکارائیں

لیکن آج ہم آپ کو جن بولی وڈ اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، طلاق کے بعد ان کی تو قسمت ہی بدل گئی اور وہ شہرت کی اونچائیوں کو پہنچ گئیں۔

ملیکا شراوت

Image result for mallika sherawat

بولی وڈ کی آئٹم گرل ملیکا شراوت نے انڈسٹری میں کام کرنے کے لئے اپنے شوہر کرن سنگھ گل سے طلاق لی۔ انہیں فلم 'مرڈر' سے حقیقی بریک تھرو ملا۔

راکھی گلزار

Image result for rakhee gulzar

راکھی گلزار کی شادی نوعمری میں ہی ایک بنگالی صحافی اور ڈائریکٹر اجے بسواس سے ہوئی تھی، جس کا اختتام کچھ ہی وقت میں ہوگیا۔ بعد میں راکھی کو 'شرمیلی، لال پتھر اور پارس' جیسی فلموں سے شہرت ملی۔

ماہی گِل

Image result for mahi gill

ماہی گِل کو بھی اپنے چند کرداروں کی وجہ سے خاصی شہرت ملی۔ انہیں بھی 'بیوی اور گینگسٹر' جیسے کردار طلاق کے بعد ہی ملے۔

ادیتی راؤ حیدری

Image result for aditi rao hydari

ادیتی کی شادی 21 سال کی عمر میں ستیادیپ مرزا سے ہوئی تاہم جب انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو اس بات کو کوئی نہیں جانتا تھا۔ بعد ازاں 2013 میں انہوں نے یہ بات سب کو بتائی کہ وہ طلاق یافتہ ہیں۔

چِترن گڑا سنگھ

Image result for chitrangada singh

ان کی شادی ایک گالفر جوتی رندھاوا سے ہوئی، ان کی شادی 2013 میں جبکہ طلاق 2014 میں ہوئی۔ ان کا ایک بیٹا زورآور بھی ہے۔ ان کا گانا 'آؤ راجا' یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں شمار ہوتا ہے۔

Thanks to viral.laughingcolours