ہالی ووڈپروڈیوسر ہاروی کیخلاف مزید گھیرا تنگ

شائع 12 فروری 2018 01:45pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

نیویارک:جنسی ہراساں کیے جانے کے خلاف ہالی ووڈ پروڈیوسرہاروی کی نیویارک کی کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا گیا۔

جنسی ہراساں کرنے کے الزامات پرہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وینسٹن کے گرد گھیرا مزید تنگ ہونے لگا۔

نیویارک کے اٹارنی جنرل ایرک شنائڈرمین کی جانب سےہاروی کی دی وینسٹن کمپنی کے خلاف کیس دائر کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ چار ماہ کی تحقیقات کے بعد پراسیکیوٹر کی جانب  سے کمپنی پر یہ الزام عائدکیا گیا ہےکہ وہ ملازمین کو تحفظ دینے میں ناکام رہی۔

ہاروی اور ان کی کمپنی نےکئی خواتین کو جنسی طور ہراساں کیااور قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔

کمپنی کے شراکت دار ہونے کے باعث ہاروی وینسٹن کے بھائی رابرٹ بھی ان الزامات سے بچ نہ سکے۔