وزیراعظم ایل این جی معاہدے کیلئے قطر جائیں گے
اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف ایل این جی معاہدے پر دستخط کے لیے دس فروری کو قطر جائیں گے، معاہدے کے تحت پاکستان قطر سے سولہ ارب ڈالر مالیت کی سالانہ پندرہ لاکھ ٹن ایل این جی درآمد کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت پیٹرولیم کے مطابق قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے پر آئندہ ہفتے دستخط کا امکان ہے، جس کے لیے وزیراعظم نواز شریف دس فروی کو قطر کا دورہ کریں گے، تاہم حتمی تاریخ کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور دیگر سینئیر حکام بھی قطر جائیں گے۔
توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے پاکستان قطر سے سولہ ارب ڈالر مالیت کی سالانہ پندرہ لاکھ ٹن ایل این جی درآمد کرے گا۔ معاہدے کے تحت درآمدی ایل این جی کی قیمت خام تیل سے منسلک ہوگی۔ ایل این جی معاہدہ دسمبر دو ہزارتیس تک موثر ہوگا جس پر دس سال کے بعد نظرثانی کی جائے گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔