چارسدہ:سیکورٹی انتظامات مکمل نہ ہونے تک یونیورسٹی نہ کھولنے کا فیصلہ
چارسدہ:باچاخان یونیورسٹی چارسدہ میں وائس چانسلر کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں سیکورٹی انتظامات مکمل نہ ہونے تک یونیورسٹی نہ کھولنے کافیصلہ کیا گیا ہے ، دوسری جانب فیکلٹی ممبران نے وائس چانسلر کو ہٹانے کی صورت میں استعفے دینے کی دھمکی دے دی۔
باچا خان یونیورسٹی میں وائس چانسلر فضل رحیم مروت کی صدارت میں فیکلٹی ممبران کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکورٹی انتظامات، یونیورسٹی دوبارہ کھولنے اور تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔فیصلہ کیا گیا کہ سیکورٹی انتظامات مکمل نہ ہونے تک یونیورسٹی نہیں کھولی جائے گی۔
اجلاس میں فیکلٹی ممبران نے فیصلہ کیا کہ وائس چانسلر کو ہٹانے کی صورت میں یونیورسٹی کے تمام پانچ سو ملازمین استعفیٰ دے دیں گے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔