دہشتگردی کرنیوالوں کا راستہ ہر صورت روکیں گے،نواز شریف
اسلام آباد:وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی وعسکری قیادت کا اہم اجلاس ہوا ہے جس میں پٹھان کوٹ واقعہ پر بھارت کی جانب سے فراہم کردہ شواہد اور سانحہ چارسدہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پر غور کیا گیا ، نوازشریف کا کہنا تھا کہ بچوں کو اسکول جانے سے خوفزدہ کرنے والوں کو شکست دیں گے۔
وزیراعظم ہاوٴس میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف راحیل شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور دیگر سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی
اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورتحال،آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد،سانحہ چارسدہ کی تحقیقات،پٹھان کوٹ واقعہ پربھارت کی طرف سے دیئے گئے شواہد پرغورکیا گیا۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کرنے والوں کا راستہ ہر صورت روکیں گے ، کسی کو قوم کے بچوں کو اسکول جانے سے روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بچوں کو اسکول جانے سے روکنے کی کوششیں کرنے والے ملک دشمن ہیں اور ان کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے پاک فوج کی قربانیاں قابل تعریف ہیں، ان کی کوششوں سے ملک میں امن قائم ہوا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔